11 ویں امیر المومنین ڈویژن کے شہید کمانڈر کی یاداشت

ہیلٹی - 8

 شہید مرتضیٰ سادہ میری
ترجمہ: ابوزہرا

2021-9-21


فوج کو منتقل کرنے کے مشن کے اعلان کے بعد ہمیں آپریشن کربلا 10 کی تیاری کرنی پڑی۔  جنگی بٹالین اور سپورٹ یونٹس نے یکجا ہو کر اپنے مشن کی تیاری شروع کر دی۔  بانہ سے گزرنے کے بعد ، ہم بوالحسن کے علاقے میں گئے ، جو اس شہر کے  ماتحت میں سے ایک ہے ، اور وہاں بس گئے۔  کیمپ کا قیام اور آرام کے لیے سہولیات آپریشن سے پہلے مکمل کرلی گئیں۔  اس کے بعد ، کام کا اگلا مرحلہ آپریشن کے علاقے سے واقف ہونا اور اس کی اجازت دیناتھا ، یہ کام بھی جوانوں بلند ھمت کے سربہ فلک پہاڑوں پر پہنچ کرمکمل کردیا [1] 


کوہستانی جوانوں کا جوش ، جو کردستان کے پہاڑوں میں ہنگامہ آرائی کی تیاری کر رہے تھے ، لمحہ بہ لمحہ بڑھ رہا تھا اور وہ فتح کی امید کر رہے تھے۔

 وعدہ کردہ دن آ گیا


 ہماری کمپنی کو نقل و حمل کے لیے چار شینوک ہیلی کاپٹر دیے  گئے ۔  ہیلی کاپٹر "ہیلی پیڈ" پر اترے۔  جوان  منظیم اندازمیں سوار ہوئے۔  میں ایک ہیلی کاپٹر پر سوار ہوا اور کو پائلٹ کے سامنے بیٹھ گیا۔  
فرض کریں کرسی خالی ہے۔


کو پائلٹ نے کرد لہجے میں کہا:  کیا آپ یہاں بیٹھنا چاہتے ہیں؟  میں مکمل طور پر تربیت یافتہ ہوں تومجھے یہ کرسی دی جائے۔

میں نے مذاق میں کہا ، "ایسی کرسی پر بیٹھنے کے لیےتربیت کی ضرورت نہیں ہے!  "تم میرے پاس آتے ، میں تمہیں دو کرسیاں دیتا ، بغیر تربیت کے۔"

 ہنسی مزاق کے ساتھ ، ہیلی کاپٹر اُڑا اور اپنی لائن کے قریب ایک مخصوص علاقے میں چلا گیا۔  ہم اتر گئے۔  باقی راستہ ، رات کا کھانا کھانے اور نماز پڑھنے کے بعد ، پیدل شروع ہوا۔  پچھلے حساب کتاب کے مطابق اہم مقصد تک پہنچنے کے لیے آٹھ گھنٹے کی واک کرناتھی۔

 ہم پہنچے اور پاسورڈ وصول ہوتے کام شروع کردیا۔  دشمن کی فرنٹ لائن کی ایک خندق میں داخل ہوتے ہوئے ، ہم نے ان کے فرار اور پہلی لائنوں کے انخلا کو دیکھا۔ مقررہ اہداف کی جانب پیش رفت جاری تھی۔ موصلاتی رابطے میں شوشو کارابطہ منقطع کردیا ، اس مشن میں کارروائی کی رفتار اور خاص حربوں کا استعمال - آپریشن سے پہلے کی تربیت اور ٹکنکیزکی مشق  نے اس کام کوآسان کیا-


 جب بٹالین کے کوہستانی جوانوں کی طاقت کے ساتھ مل کر ، حساس شوشوپر قبضہ کیا گیا - جس پر عراق کی بہت زیادہ توجہ مرکوز کی۔ تو زیادہ زخمی نہیں دیے لیکن   عراق کو بھاری جانی نقصان ، متعدد اسیروں اور ساز و سامان کے ترک کرنے کے ساتھ پیچھے ہٹا گیا۔

 آپریشن کے اگلے دن ، جب "کرامی" اور "بیگی" لائن چیک کر رہے تھے اور مناسب دفاعی لاٸین  قائم کر رہے تھے ، ہم نے پتھر کے دامن میں کسی کو دیکھا۔  اس نے ہمیں بھی دیکھ لیا۔  ہم قریب گئے ،  ہم نے محسوس کیا کہ ایک زخمی اور آدھا مردہ شخص تھا جو کمزور آواز میں "اللہ اکبر" کہہ رہا تھا۔  جب میں نے "اللہ اکبر" سنا تو میں نے فورااپنا ہتھیار نیچے رکھ دیا اور اس کی طرف دوڑا۔  میں نے دیکھا کہ وہ ایرانی ہے، لیکن چونکہ میں نے کرد لباس پہنا ہوا تھا ، جب اس نے مجھے دیکھا تو وہ ڈر گیا اور کہنے لگا ، "کیا تم ڈیموکریٹ ہو؟"

 میں نے کہا ، "نہیں ، میں تمہارا فوجی بھائی ہوں!"

 یہ سن کر اس کی آنکھوں سے خوشی کے آنسو بہہ نکلے۔  وہ یاسوج بریگیڈ کا رکن تھا ، جو ہمارے آپریشن سے چھ دن پہلے علاقے میں رہ رہا تھا۔  ایک زخمی جسم کے ساتھ چھ دن تک ، اس کے جسم پر چار گولیاں لگیں تھی ، ایک دریا کے پاس اور بغیر چٹان کے دامن میں - ہم نے اسے فوری طور پر منتقل کر دیا اور اسے کچھ کھانا پانی اور روٹی دی ، تاکہ وہ تھوڑا تازہ دم  ہو جاٸے،  اسے یاسوج کے جوانوں نے اپنی پیٹھ پر اٹھایا ہوا تھا۔  اگلے دن ، یاسوج فورسز نے ایک اور زخمی آدمی کو وہاں سے واپس پلٹایا۔  زخمیوں کو اس علاقے سے منتقل کرنا بہت مشکل کام تھا۔  چونکہ سڑک کی تعمیر ابھی ختم نہیں ہوئی تھی ، بلند و بالا پہاڑوں کی وجہ سے زخمیوں کو منتقل کرنے اور خچر کے ذریعے لائن تیار کرنے کا کام کیا جا رہا تھا۔  یقینا فضائیہ نے زخمیوں کو اچھے طریقے سے منتقل کرنے میں بھی مدد کی۔

 

 جاری ہے

 

 [1]۔  یہ آپریشن 25/1/66 کو "ماوٹ" کے عوامی علاقے میں ہوا۔  آپریشن کا کوڈ "یاصاحب العصر" تھا۔



 
صارفین کی تعداد: 1890


آپ کا پیغام

 
نام:
ای میل:
پیغام:
 
جلیل طائفی کی یادداشتیں

میں کیمرہ لئے بھاگ اٹھا

میں نے دیکھا کہ مسجد اور کلیسا کے سامنے چند فوجی گاڑیاں کھڑی ہوئی ہیں۔ کمانڈوز گاڑیوں سے اتر رہے تھے، میں نے کیمرہ اپنے کوٹ کے اندر چھپا رکھا تھا، جیسے ہی میں نے کیمرہ نکالنا چاہا ایک کمانڈو نے مجھے دیکھ لیا اور میری طرف اشارہ کرکے چلایا اسے پکڑو۔ اسکے اشارہ کرنے کی دیر تھی کہ چند کمانڈوز میری طرف دوڑے اور میں بھاگ کھڑا ہوا
حجت الاسلام والمسلمین جناب سید محمد جواد ہاشمی کی ڈائری سے

"1987 میں حج کا خونی واقعہ"

دراصل مسعود کو خواب میں دیکھا، مجھے سے کہنے لگا: "ماں آج مکہ میں اس طرح کا خونی واقعہ پیش آیا ہے۔ کئی ایرانی شہید اور کئی زخمی ہوے ہین۔ آقا پیشوائی بھی مرتے مرتے بچے ہیں

ساواکی افراد کے ساتھ سفر!

اگلے دن صبح دوبارہ پیغام آیا کہ ہمارے باہر جانے کی رضایت دیدی گئی ہے اور میں پاسپورٹ حاصل کرنے کیلئے اقدام کرسکتا ہوں۔ اس وقت مجھے وہاں پر پتہ چلا کہ میں تو ۱۹۶۳ کے بعد سے ممنوع الخروج تھا۔

شدت پسند علماء کا فوج سے رویہ!

کسی ایسے شخص کے حکم کے منتظر ہیں جس کے بارے میں ہمیں نہیں معلوم تھا کون اور کہاں ہے ، اور اسکے ایک حکم پر پوری بٹالین کا قتل عام ہونا تھا۔ پوری بیرک نامعلوم اور غیر فوجی عناصر کے ہاتھوں میں تھی جن کے بارے میں کچھ بھی معلوم نہیں تھا کہ وہ کون لوگ ہیں اور کہاں سے آرڈر لے رہے ہیں۔
یادوں بھری رات کا ۲۹۸ واں پروگرام

مدافعین حرم،دفاع مقدس کے سپاہیوں کی طرح

دفاع مقدس سے متعلق یادوں بھری رات کا ۲۹۸ واں پروگرام، مزاحمتی ادب و ثقافت کے تحقیقاتی مرکز کی کوششوں سے، جمعرات کی شام، ۲۷ دسمبر ۲۰۱۸ء کو آرٹ شعبے کے سورہ ہال میں منعقد ہوا ۔ اگلا پروگرام ۲۴ جنوری کو منعقد ہوگا۔