11 ویں امیر المومنین ڈویژن کے شہدا کے کمانڈر کی یاداشت

ہیلٹی -3

شهید مرتضی ساده‌میری
ترجمہ: ابو زہرا

2021-8-2


 سات عراقیوں کا قتل ۔2 / 8/64

لشکر کے جنگجو، خاص طور پر بسیجی ، جنوب مشرق میں واقع چنگولہ کے  علاقے چوٹی 230 سے   اچھی طرح واقف ہیں۔ اس بلندی پر اسلام کے دشمنوں کے مقابلہ میں کتنے ہیرو شہید ہوئے تھے۔  ہمارے دفاعی لاٸین کے ہدف سے نزدیک ہونے کی وجہ سے دشمن کے پیشہ ور اسنپروں نے کسی کو نہر اور خندق سے باہر نہیں نکلنے دیا۔

چھاونی کے لشکر کی کمانڈ نے ، فیصلہ کیا کہ اس وقت ، دشمن کو اچانک دھچکا لگایا جائے گا۔  اس طرح سے جس سے ان کا حوصلہ کمزور ہو۔  مجھے اور محسن کریمی کو یہ کام انجام دینے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔  ہم نے عراقی سیکیورٹی فورسز میں دراندازی کا منصوبہ مرتب کیا۔  آپریشن اور بٹالین انٹیلیجنس فورس ، تقریبا دو گروپوں پر مشتمل ، دراندازی کی اس کمپنی کی حمایت کرنے کے لئے تیار تھے۔

 دشمن کی دفاعی رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے ، ہم ایک  نگہبانی مورچے میں داخل ہوئے جو اس وقت خالی تھا ۔  ہم دو تھے۔  ہم رات 9 بجے تک چوکی کے گارڈ  کا انتظار کرتے رہے۔ نو بجے ہم نے کمانڈ کو فون کیا اور کہا کہ کوئی بھی اس کی حفاظت کے لئے خندق میں نہیں آئے گا؟۔  انہوں نے 9/5 تک ہمیں وہاں موجود رہنے کا حکم دیا۔ کچھ منٹ کے بعد، آرام گاہ کی کھائیوں سے ایک تیز آواز آئی۔ وہ سات تھے۔ 


 وہ اس چوکی تک پہنچے جہاں ہم  تھے۔ ہم اٹھے۔ جب انہوں نے ہمیں دیکھا تو وہ اتنے حیران ہوئے کہ گویا ان پر بجلی گرگٸی ہو۔ وہ سات کے سات ایکدم زمین پر گر پڑے ان پر ہم نے بندوقیں تان لیں۔  عراقی فوج اور ہمارے درمیان عراقی جھڑپوں اور فائرنگ کے نتیجے میں آرام گاہ  کرنے والی خندق کی افواج نے اس طرح کے واقعے کے بارے میں سوچا تک نہیں تھاجسکی وجہ سے انہوں نے کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا۔  اگلے دن صبح دس بجے تک انہوں نے اس طرف متوجہ ناہوٸے۔  ہماری فورسز نے عراقیوں کی لاشوں کو اپنی دفاعی لائن سے دیکھا۔

اس کارروائی کی وجہ سے عراقیوں نے آپریشن سے پہلےہی 230 اونچائی کو پورے دو دن تک مستقل آگ میں رکھا۔ تھوڑی دیر بعد، ہم دوبارہ اسی خندق کی نشاندہی کرنے گئے تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ رات میں کوئی گارڈ موجود ہے یا نہیں۔ جب ہم قریب پہنچے تو ہم نے دیکھا کہ خندق خالی ہے اور یہ اعلانات ہورہے تھے کہ "ہم اپنے شہدا کا بدلہ لیں گے۔"

 حاجی یادگار کی شہادت ۔7 / 9/64

ایک رات ہم لشکر کےکیمپ کے نماز کے ہال میں بیٹھے تھے اور ایک فلم دیکھ رہے تھے جب "ولی عباسی" [1] اور "رضا بازی" [2] نماز ہال میں داخل ہوئے۔  یہ واضح تھا کہ میرے لئے  پیغام لاٸے ہیں۔  انہوں نے کہا ، " بھائیوں کمانڈآپ کا انتظار کر رہی ہے۔  "یہ ایسا ہی ہے جیسے آپ  سے کہاجاٸےکے  کل پریڈ ہے۔"


 اس پیغام کامطلب  ، میں جانتا تھا کہ ہمارا  آگے چیلنج آپریشن ہوگا۔

 میں بریگیڈ ہیڈ کوارٹر میں داخل ہوا۔ جوان بیٹھے تھے۔ پہلے کی طرح، مجھے "ہیلٹی" کے نام سے خوش آمدید کہا گیا تھا۔ اس میٹنگ میں ، مشن کا اعلان کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ ہم حاجی یادگار، ِ آپریشن انٹیلی جنس کے بہادر کمانڈر اور پلاٹون اور کمپنی کے کمانڈروں کے ساتھ آپریشنل ایریا جائیں گے۔ ہدف کا علاقہ بدرا شہر کے قریب عراقی سرحد کی کسکی اور ہاشمیہ کی اونچائی کے قریب  تھا۔

 اگلے دن، ہم نے اپنا آپریشن حاجی یادگار کے بھائی اور دس انٹیلیجنس جوانوں کے ساتھ شروع کیا، اور ہم  اور آپریشن کے اچھے انٹیلیجنس جوانوں کے ساتھ لمبی سڑکیں اور "کولک" کے ناقابل تسخیر پہاڑوں سے گزرے۔  اچانک ، ایک بھائی ، جو کیمرے کے ساتھ روٹ کی جانچ کر رہا تھا ، نے 14 "جاش" کے ایک گروپ کو اس علاقے میں "گوش بار" کے نام سے جانا جاتا۔ دیکھا۔

 ہم رک گئے۔ حاجی یادگار نے کہا ، "اگرخدا کی مرضی ہو تو یہ لذیذ لقمہ ہمارے نصیب میں ہے۔"


اس ہدف کے لیے اچانک ایک میٹنگ ترتیب دی گٸی جوانوں میں اس کو انجام دینے میں بڑا جوش و خروش  تھا۔  خونی انتقام کی امید تمام قوتوں ساتھ جوانوں کی آنکھوں میں نظرآرہی تھی۔  اس فیصلے پر عمل درآمد کِسکیہ اور ہاشمیہ کی چھاونیوں کی نشاندہی کرنے میں ترجیح تھی ، جو ہمارا بنیادی مشن تھا۔

 جاری ہے


 [1]  بعد میں دونوں کو شہید کردیا گیا۔

 [2]۔  بعد میں دونوں کو شہید کردیا گیا۔



 
صارفین کی تعداد: 2184


آپ کا پیغام

 
نام:
ای میل:
پیغام:
 
جلیل طائفی کی یادداشتیں

میں کیمرہ لئے بھاگ اٹھا

میں نے دیکھا کہ مسجد اور کلیسا کے سامنے چند فوجی گاڑیاں کھڑی ہوئی ہیں۔ کمانڈوز گاڑیوں سے اتر رہے تھے، میں نے کیمرہ اپنے کوٹ کے اندر چھپا رکھا تھا، جیسے ہی میں نے کیمرہ نکالنا چاہا ایک کمانڈو نے مجھے دیکھ لیا اور میری طرف اشارہ کرکے چلایا اسے پکڑو۔ اسکے اشارہ کرنے کی دیر تھی کہ چند کمانڈوز میری طرف دوڑے اور میں بھاگ کھڑا ہوا
حجت الاسلام والمسلمین جناب سید محمد جواد ہاشمی کی ڈائری سے

"1987 میں حج کا خونی واقعہ"

دراصل مسعود کو خواب میں دیکھا، مجھے سے کہنے لگا: "ماں آج مکہ میں اس طرح کا خونی واقعہ پیش آیا ہے۔ کئی ایرانی شہید اور کئی زخمی ہوے ہین۔ آقا پیشوائی بھی مرتے مرتے بچے ہیں

ساواکی افراد کے ساتھ سفر!

اگلے دن صبح دوبارہ پیغام آیا کہ ہمارے باہر جانے کی رضایت دیدی گئی ہے اور میں پاسپورٹ حاصل کرنے کیلئے اقدام کرسکتا ہوں۔ اس وقت مجھے وہاں پر پتہ چلا کہ میں تو ۱۹۶۳ کے بعد سے ممنوع الخروج تھا۔

شدت پسند علماء کا فوج سے رویہ!

کسی ایسے شخص کے حکم کے منتظر ہیں جس کے بارے میں ہمیں نہیں معلوم تھا کون اور کہاں ہے ، اور اسکے ایک حکم پر پوری بٹالین کا قتل عام ہونا تھا۔ پوری بیرک نامعلوم اور غیر فوجی عناصر کے ہاتھوں میں تھی جن کے بارے میں کچھ بھی معلوم نہیں تھا کہ وہ کون لوگ ہیں اور کہاں سے آرڈر لے رہے ہیں۔
یادوں بھری رات کا ۲۹۸ واں پروگرام

مدافعین حرم،دفاع مقدس کے سپاہیوں کی طرح

دفاع مقدس سے متعلق یادوں بھری رات کا ۲۹۸ واں پروگرام، مزاحمتی ادب و ثقافت کے تحقیقاتی مرکز کی کوششوں سے، جمعرات کی شام، ۲۷ دسمبر ۲۰۱۸ء کو آرٹ شعبے کے سورہ ہال میں منعقد ہوا ۔ اگلا پروگرام ۲۴ جنوری کو منعقد ہوگا۔