دو موارد میں خصوصی تاکید
راوی: آیت اللہ عباس خاتم یزدی
مترجم سید نعیم عباس شاہ
2018-8-16
"یہ اُس وقت کی بات ہے جب حضرت امام خمینی ؒ نجف اشرف میں اپنی جلاء وطنی کے آخری ایام گزار رہے تھے۔ ایک رات انھوں نے ہم سب کو جمع کیا اور اپنے پاس بٹھا کر کہا : عراقی حکومت نے مجھ سے اس بات کا مطالبہ کیا ہے کہ اب میں پہلوی حکومت کے خلاف یہاں سے دوبارہ کوئی قدم نہ اٹھاؤں اور نہ ہی اس کے خلاف تبلیغ کروں" جبکہ میں یہ اپنی ذمہ داری سمجھتا ہوں کہ نجف اشرف سے، کہ جو تشیع کا مرکز ہے، دنیا والوں کو ایرانی عوام کی مظلومیت سے آگاہ کروں، سو میں نے بھی جواب میں کہہ دیا ہے کہ اگر آپ لوگ مجھے یہاں سیاسی فعالیت نہیں کرنے دیں گے تو ٹھیک ہے پھر میں یہاں سے چلا جاتا ہوں اور انھوں نے بھی یہ بات مان لی اور ہم نے اپنا پاسپورٹ خروج (exit) کے لئے جمع کروادیا ہے۔"
حضرت امام خمینی ؒ کی گفتگو پوری ہونے پر ہمیں بہت عجیب سا لگا اور سخت پریشانی لاحق ہوئی۔ ظاہر سی بات ہے پریشانی تو ہونا ہی تھی کہ اب اس تحریک کا مستقبل کیا ہوگا اور اب امام خمینی ؒ جدوجہد کی اس تحریک کو کیسے جاری رکھ پائیں گے؟ خیر، آخر کار امام خمینی ؒ کا خروج لگ کر آگیا تو امام نے کویت کی طرف ہجرت کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔ میں بھی اُن لوگوں میں سے ایک فرد تھا جو امام کے ساتھ تھے۔ مقررہ دن کو سات آٹھ گاڑیوں میں ہم روانہ ہوئے۔ حضرت امام ؒ اپنے دو تین ساتھیوں کے ساتھ جناب سید عباس مہدی کی گاڑی میں تھے اور باقی ہم لوگ دیگر گاڑیوں میں سوار تھے۔ یہاں اس واقعہ میں اہم بات جس نے ہماری توجہ اپنے طرف مبذول کی وہ یہ تھی کہ حضرت امام خمینی ؒ نے کویت کی سرحد تک اس سفر میں جب بھی آرام اور کھانے وغیرہ کے لیے مختصر قیام کیا تو مجھے اور جناب سید جعفر کریمی کو کئی بار اپنے پاس بلوایا اور ہر بار ہمیں سونپے گئے کام یاد دلائے جن میں سے ایک یہ تھا کہ: ان فلاں صاحب کا خیال رکھنا کیونکہ وہ صاف اور سادہ اور اچھے آدمی ہیں اور بیمار بھی ہیں جبکہ ان کا کنبہ بھی بڑا ہے تو آپ کے اختیار میں جو رقم ہے اس میں سے جس قدر ہوسکتا ہے ان کی مدد کریں اور پھر حضرت امام خمینی ؒ نے اس خیال سے کہ یہ بات ہم بھول نہ جائیں کئی بار تاکید کی۔
اور دوسری ایک بات جس پر امام خمینی ؒ نے دوبار تاکید فرمائی اور جس سے یہ پتہ چلتا تھا کہ آپؒ اپنے اطراف کے افراد کو کس قدر اہمیت دیتے ہیں اور ان کا خیال رکھتے ہیں، یہ تھی کہ: امام خمینی ؒ نے فرمایا: ہوسکتا ہے کہ میرے جانے کے بعد یہاں کے انقلابی اور سرگرم جوانوں میں سے کچھ افراد کوئی جذباتی کام کر بیٹھیں اور دوسری طرف سے مراجع عظام میں بھی اتنا حوصلہ اور صبر نہیں ہے کہ زیادہ برداشت کریں تو ہوسکتا ہے وہ ان کا شہریہ (ماہانہ وظیفہ) بند کردیں۔ اگر ایسا ہوگیا تو وہ افراد مالی تنگ دستی میں مبتلا ہوجائیں گے۔ میری آپ سے یہ گزارش ہے کہ آپ ایسی صورت حال پیش نہ آنے دیں اور جتنا ہوسکتا ہے ان کے اخراجات اٹھائیں۔
صارفین کی تعداد: 3591








گذشتہ مطالب
سب سے زیادہ دیکھے جانے والے
لبنان کے شیعوں کی سپریم اسلامی کونسل کے اراکین کا ایران کا سفر
اس وقت امام خمینی نے مذکورہ وفد سے اپنے خطاب میں فرمایا تھا کہ سب سے قیمتی تحفہ جو آپ لوگ، ہمارے اور انقلاب کے لیے لائے ہیں وہ ڈاکٹر چمران ہے، اس ملاقات کے بعد امام خمینی نے ڈاکٹر چمران کو لبنان واپس جانے کی اجازت نہیں دی"1987 میں حج کا خونی واقعہ"
دراصل مسعود کو خواب میں دیکھا، مجھے سے کہنے لگا: "ماں آج مکہ میں اس طرح کا خونی واقعہ پیش آیا ہے۔ کئی ایرانی شہید اور کئی زخمی ہوے ہین۔ آقا پیشوائی بھی مرتے مرتے بچے ہیںساواکی افراد کے ساتھ سفر!
اگلے دن صبح دوبارہ پیغام آیا کہ ہمارے باہر جانے کی رضایت دیدی گئی ہے اور میں پاسپورٹ حاصل کرنے کیلئے اقدام کرسکتا ہوں۔ اس وقت مجھے وہاں پر پتہ چلا کہ میں تو ۱۹۶۳ کے بعد سے ممنوع الخروج تھا۔شدت پسند علماء کا فوج سے رویہ!
کسی ایسے شخص کے حکم کے منتظر ہیں جس کے بارے میں ہمیں نہیں معلوم تھا کون اور کہاں ہے ، اور اسکے ایک حکم پر پوری بٹالین کا قتل عام ہونا تھا۔ پوری بیرک نامعلوم اور غیر فوجی عناصر کے ہاتھوں میں تھی جن کے بارے میں کچھ بھی معلوم نہیں تھا کہ وہ کون لوگ ہیں اور کہاں سے آرڈر لے رہے ہیں۔مدافعین حرم،دفاع مقدس کے سپاہیوں کی طرح
دفاع مقدس سے متعلق یادوں بھری رات کا ۲۹۸ واں پروگرام، مزاحمتی ادب و ثقافت کے تحقیقاتی مرکز کی کوششوں سے، جمعرات کی شام، ۲۷ دسمبر ۲۰۱۸ء کو آرٹ شعبے کے سورہ ہال میں منعقد ہوا ۔ اگلا پروگرام ۲۴ جنوری کو منعقد ہوگا۔

