ملتان میں شہید ہونے والے اسلامی جمہوریہ ایران کے کلچرل اتاشی شہید رحیمی کی اہلیہ کی روداد

ملتان کا مصلح، اکتیسواں حصہ

زینب عرفانیان
ترجمہ: سید صائب جعفری
ویرائش: یوشع ظفر حیاتی

2023-5-11


اردو اخبارات خانہ فرہنگ ایران کے کاموں کے بارےمیں روز  سرخی لگاتے تھے ۔ نمائشات اور محافل پورے دہہ فجر میں جاری رہیں۔ خانہ فرہنگ کی تقریبات میں شرکت کرنے والوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جاتا تھا حتیٰ کہ زہیر بھی اس طرح کی قبولیت عام سے حیران تھامجھ سے سرگوشی میں کہنے لگا

-محترمہ میں تو بڑا حیران ہوں اب سب آ رہے ہیں پہلے کوئی نہ آتاتھا۔

اس کے لئے زیادہ تعجب کی بات یہ تھی کہ جن لوگوں کو اس نے خود مدعو کیا تھا ان میں سے اکثر لوگ تشریف لائے تھے خصوصاًایک سیاسی تنظیم کے راہنما '' یوسف رضا گیلانی ''اور پاکستانی شیعوں کے راہبر سید ساجد علی نقوی صاحب بھی تشریف لائے تھے۔

ان محافل اور مراسم کے انعقاد اور خانہ فرہنگ کا نام زبان زدِ عام ہوتے ہی دھمکیاں ملنا شروع ہو گئی۔ پاکستان کی زمین رنگ و نسل و نژادپرستی اور فرقہ واریت کے لئے بہت ہی زر خیز تھی اسی لئے علی یہاں شیعہ سنی اتحاد پر بہت زور دیا کرتا تھا لیکن یہ بات اس علاقہ کے وہابیوں کے لئے قابل برداشت نہ تھی انہوں نے خانہ فرہنگ کے ایک ایک کام پر گہری نظر رکھی ہوئی تھی۔ علی جس قدر شدت سے شیعہ سنی اتحاد کے لئے کام کرتا  قتل کی دھمکیاں بھی اسی قدر شدید ہوجاتیں۔ علی  ان  باتوں کا تذکرہ گھرمیں نہ کرتا تھا مجھے ان باتوں کی بھنک خانہ فرہنگ میں آنے والے ملاقاتیوں کی رفتار و گفتار سے پڑی۔ جو خواتین مجھ سے ملنے آیا کرتی تھیں ان کی کوشش ہوتی تھی کہ کسی طرح مجھے قائل کر لیں اور میں اپنے شوہر اور بچوں کو لے کر واپس ایران چلی جاوں۔

۔رحیمی صاحب کو یہاں سے لے جاو۔ ہم ان کے لائق نہیں ہیں۔ رحیمی صاحب اپنی ذات میں اک انقلاب ہیں  لیکن ان کے ساتھ یہاں پر اچھا نہیں ہوگا ۔

میں پاکستان میں شیعوں کے قتل و غارت کے ماحول سے آگاہ تھی اور جو یادیں شہید گنجی کے  واقعہ کی میرے ذہن میں محفوظ تھیں سب کی سب ان  تنبیہات کے ساتھ تازہ ہو جایا کرتی تھیں۔ میں شدید پریشانی اور اضطراب کا شکار ہوجاتی مگر پھر بھی یہی سوچتی کہ آخر ہم ایسا کیوں کریں؟ کیوں سب کچھ  چھوڑ چھاڑ کر واپس لوٹ جائیں؟ میں ان خواتین کو تشفی دلایا کرتی  کہ اس قدر پریشان نہ ہوں مگر میں ان کی باتوں کی اصل سے نا واقف تھی اور اس چیز پر دھیان ہی نہ تھا کہ وہ اس ملک کی مذہبی حالت سے مجھ سے زیادہ با خبر ہیں اور بغیر دلیل کے پریشان نہیں ہیں۔  وہ چاہتی تھیں کہ مجھے مطلع کردیں مگر میں علی کے سکون و اطمینان کو دیکھتی  اور اسے اس کے کاموں میں مگن پاتی تو مجھے خواتین پر حیرت ہوتی کہ بلا وجہ خوف و ہراس میں مبتلاء ہیں۔

یہاں خانہ فرہنگ میں میرے پاس ایک خادمہ بھی موجود تھی جو گھر کے کاموں میں میرا ہاتھ بٹایا کرتی تھی۔ گھر کے لئے سودا سلف خریدنا ، سبزی دھونا کاٹنا اسی کے ذمہ تھا۔ وہ  روز آیۃ الکرسی پڑھ کر علی پر دم کیا کرتی تھی  اور خود نہ پڑھ سکتی تو دیوارمیں نصب آیۃ الکرسی کی جانب اشارہ کر دیتی کہ پہلے اس کو دیکھو پھر کام پر جاو۔ مجھے بھی تاکید کرتی  کہ اگر وہ کسی دن نہ ہو تو میں اس کی جگہ علی پر دم کروں اور علی کو کسی بھی طرح بغیر دعا کے گھر سے باہر نکلنے نہ دوں۔



 
صارفین کی تعداد: 1300


آپ کا پیغام

 
نام:
ای میل:
پیغام:
 

 (1360)1982کے خونی سال کا آخری دن

فہیمہ کے خطوط: آٹھواں خط
کچھ لمحوں کے لیے میں بے حد خوش ہو گیا کیونکہ اچانک میری آنکھیں ہمارے عزیز، حسین قدوسی کے دیدار سے ٹھنڈی ہوگئیں! تم نہیں جانتیں کہ مجھے کتنی خوشی ہوئی
حجت الاسلام والمسلمین جناب سید محمد جواد ہاشمی کی ڈائری سے

"1987 میں حج کا خونی واقعہ"

دراصل مسعود کو خواب میں دیکھا، مجھے سے کہنے لگا: "ماں آج مکہ میں اس طرح کا خونی واقعہ پیش آیا ہے۔ کئی ایرانی شہید اور کئی زخمی ہوے ہین۔ آقا پیشوائی بھی مرتے مرتے بچے ہیں

ساواکی افراد کے ساتھ سفر!

اگلے دن صبح دوبارہ پیغام آیا کہ ہمارے باہر جانے کی رضایت دیدی گئی ہے اور میں پاسپورٹ حاصل کرنے کیلئے اقدام کرسکتا ہوں۔ اس وقت مجھے وہاں پر پتہ چلا کہ میں تو ۱۹۶۳ کے بعد سے ممنوع الخروج تھا۔

شدت پسند علماء کا فوج سے رویہ!

کسی ایسے شخص کے حکم کے منتظر ہیں جس کے بارے میں ہمیں نہیں معلوم تھا کون اور کہاں ہے ، اور اسکے ایک حکم پر پوری بٹالین کا قتل عام ہونا تھا۔ پوری بیرک نامعلوم اور غیر فوجی عناصر کے ہاتھوں میں تھی جن کے بارے میں کچھ بھی معلوم نہیں تھا کہ وہ کون لوگ ہیں اور کہاں سے آرڈر لے رہے ہیں۔
یادوں بھری رات کا ۲۹۸ واں پروگرام

مدافعین حرم،دفاع مقدس کے سپاہیوں کی طرح

دفاع مقدس سے متعلق یادوں بھری رات کا ۲۹۸ واں پروگرام، مزاحمتی ادب و ثقافت کے تحقیقاتی مرکز کی کوششوں سے، جمعرات کی شام، ۲۷ دسمبر ۲۰۱۸ء کو آرٹ شعبے کے سورہ ہال میں منعقد ہوا ۔ اگلا پروگرام ۲۴ جنوری کو منعقد ہوگا۔