سردار محمد جعفر اسدی کی یادوں سے
انتخاب: فائزہ ساسانی خواہ
مترجم: سیدہ رومیلہ حیدر
2025-9-10
میٹنگ کے بعد ہم اصغر کاظمی، جو کہ آپریشنز کے ذمہ دار تھے، کے ساتھ کھڑے ہوئے اور رشید کے حکم پر، قرارگاه فتح (فتح ہیڈکوارٹر) کے لیے ایک جگہ تلاش کرنے نکلے؛ تقریباً پچاس کلومیٹر اہواز سے آبادان کی طرف، ایک گاؤں کے اطراف میں جس کا نام خضریہ تھا، جو کہ دریائے کارون کے مشرق میں واقع ہے؛ یعنی وہی علاقہ جو قرارگاه فتح کے آپریشنل دائرے میں آتا تھا۔
ایک صبح سے شام تک کا وقت کافی تھا کہ ہم علاقے کا جائزہ لیں اور دریائے کارون سے پانچ کلومیٹر کے فاصلے پر ایک جگہ تلاش کریں جو سڑک سے اچھی رسائی رکھتی ہو، اور جہاں نخلستانی (کھجوروں کے باغات) کی آڑ اور نزدیکی ٹیلی کمیونیکیشن ٹاور کی موجودگی کی وجہ سے سیکیورٹی اور رابطے کا کوئی مسئلہ نہ ہو۔ اگلے دن، رشید نے علاقے کا معائنہ کیا اور فوراً اسے پسند کر لیا، لیکن جب ہم وائرلیس پر چند افراد کو اطلاع دے رہے تھے کہ آئیں اور ہیڈکوارٹر کی تیاری شروع کریں، اچانک ہیلی کاپٹر کی "تپ تپ" کی آواز سنائی دی، جو اترتے وقت گرد و غبار کا طوفان اٹھا رہا تھا، تو ہم چونک گئے کہ یہ فولادی دیو یہاں کیا کر رہا ہے؟
گرد و غبار بیٹھا، دروازہ کھلا، اور محسن رضائی باہر آئے۔ وہ جھکے ہوئے اور تیزی سے ہماری طرف دوڑے۔ ہیلی کاپٹر ابھی مکمل طور پر رکا بھی نہیں تھا کہ رشید بلند آواز میں بولے: "آقا محسن، آپ یہاں؟ کیسے؟"
محسن ہنسے: "ہم تو ظاہر ہے! یہ جگہ ہم نے مرکزی ہیڈکوارٹر کے لیے منتخب کی ہے! لیکن آپ اس جگہ کیا کر رہے ہیں؟"
میں نے کہا: "ارے بھائی، ہم دو دن سے پورا علاقہ چھان رہے ہیں تاکہ قرارگاه فتح کے لیے یہ جگہ تلاش کریں۔"
محسن نے دوبارہ ہنستے ہوئے میرے کندھے پر ہاتھ رکھا اور کہا: "زمین کی کمی نہیں ہے، بھائی اسدی!"
میں نے رشید کی طرف دیکھا۔ وہ اپنی داڑھی پر ہاتھ رکھے ہیلی کاپٹر کو دیکھ رہے تھے۔ انہوں نے محسن کی طرف رخ کیا اور خاص لہجے میں کہا: "کوئی بات نہیں۔ تو پھر اجازت ہو تو ہم یہاں سے ہٹ جاتے ہیں!"
ہم خوش نہیں تھے، لیکن کیا کیا جا سکتا تھا۔ فوجی آداب یہی کہتے تھے کہ اس سے مختلف ردعمل نہیں ہونا چاہیے اور یہ جگہ اب ہماری نہیں رہی۔ البتہ ہمیں زیادہ پریشانی نہیں ہوئی اور چند کلومیٹر دور ایک اور جگہ مل گئی جو شاید اس سے بھی بہتر تھی۔ میں نے رشید سے کہا: "اس سے پہلے کہ کوئی اور دعویدار آ جائے، ہمیں جلدی کرنی چاہیے!"
شعبہ انجینئرنگ کے ساتھیوں نے ایک ہفتے سے کم وقت میں ہیڈکوارٹر تیار کر دیا۔ اب ہماری آمد و رفت کی سڑک واضح ہو گئی تھی؛ ٹیلی کمیونیکیشن ٹاور نصب ہو چکا تھا، لاجسٹکس اور توپخانے کے ساتھیوں نے اپنی سہولیات منتقل کر دی تھیں، اور کمانڈ پوسٹ بھی یونٹوں کے ساتھ اجلاس کے لیے تیار ہو چکی تھی۔ 6 اپریل 1982 کو جب ہم مکمل طور پر مستقر ہو گئے، اور 30 اپریل کی رات جب آپریشن شروع ہوا، ہمارا روز کا معمول بن چکا تھا کہ مرکزی ہیڈکوارٹر جائیں اور اس کے بعد امام حسین (ع) بریگیڈ 14، نجف بریگیڈ 8، اور کربلا بریگیڈ 25 (سپاہ پاسداران) کے کمانڈروں کے ساتھ ساتھ 92 ویں آرمرڈ ڈویژن، 37ویں بریگیڈ، اور 55ویں ایئر برن بریگیڈ (فوج) کے کمانڈروں کے ساتھ اجلاس کریں۔ آخرکار، جنگ کے عمومی نقشے کے مطابق، فیصلہ ہوا کہ 30 اپریل کی رات تین مقامات پر دریائے کارون پر پل نصب کیے جائیں؛ ایک ہمارے علاقے میں یعنی قرارگاه فتح؛ دوسرا قرارگاه نصر کے زیرِ انتظام علاقے میں جو ہمارے دائیں جانب تھا؛ اور تیسرا بالکل ان دونوں ہیڈکوارٹرز کے درمیان۔ کرنل نیاکی، جو کہ 92ویں آرمرڈ ڈویژن کے کمانڈر اور قرارگاه فتح میں رشید کے نائب تھے، دغاغله بٹالین کو پل نصب کرنے کے لیے لے گئے۔[1]
پلوں کی تنصیب، جو کہ "پیامپی" کے نام سے معروف ہیں، خود ایک مفصل داستان ہے جس پر ایک کتاب لکھی جا سکتی ہے، جو کہ فوجی حضرات کا کام ہے۔ اتنا کہنا کافی ہے کہ میں پہلی بار قریب سے دیکھ رہا تھا کہ کیسے ان حصوں کو جو "سطحه" کہلاتے ہیں، جوڑ کر دو سے تین سو میٹر کا پل تیار کیا جاتا ہے۔ وہ بھی صرف ایک سے دو گھنٹے میں۔ دریا کے اُس پار عراقیوں نے پانی چھوڑ کر علاقے کو دلدل بنا دیا تھا اور اپنی پوزیشن کو حفاظتی دستوں کے ذریعے محفوظ رکھا ہوا تھا؛ بالکل سرحدی فورسز کی طرح۔ ان کے مرکزی یونٹ نے دریا سے سات کلومیٹر دور مورچے بنائے ہوئے تھے؛ البتہ وہ ادھورے تھے اور ہماری حملے کی وجہ سے انہیں مکمل کرنے کا موقع نہیں ملا۔ ہم نے پل نصب کرنے کے لیے ایسے مقامات منتخب کیے جہاں دریا کے اُس پار عراقی فوج نہ ہو اور ہم خاموشی سے اپنا کام کر سکیں، اور جب ہم کارون کے اُس پار جائیں تو دلدلی زمین کا مسئلہ کم ہو۔ شناسائی کی ٹیموں نے پہلے ہی اس مسئلے کو حل کر لیا تھا۔
فوجی دستوں نے دیوہیکل کراس گاڑیوں کی مدد سے اور ایک انتہائی محفوظ منصوبے کے تحت، جو دشمن اور اس کے جاسوسوں کی نظروں سے پوشیدہ تھا، 1200 میٹر سطحه کو شمالی خوزستان سے دریائے کارون کے مشرق تک منتقل کیا، جو تقریباً 250 کلومیٹر کا فاصلہ ہے، اور کارون کے اطراف میں انہیں چھپا دیا۔ یہ سطحه نئے اور غیر استعمال شدہ نہیں تھے کہ آسانی سے لائے جائیں اور بلا جھجک استعمال کیے جائیں۔ ان کی مرمت اور بحالی فوج کے گوداموں اور پھر کارون کے کنارے کی گئی تاکہ انہیں آپریشنل بنایا جا سکے۔
آپریشن کی رات، جب اندھیرا چھا گیا، فوجی افسران اور سپاہی متحرک ہو گئے اور تیزی سے پل نصب کرنے لگے۔
جیسا کہ میں نے کہا، پیامپی پل سطحه سے بنتا ہے۔ اس رات ہر گاڑی ایک تین تہہ والا سطحه دریا کے کنارے لاتی۔ جب گاڑی دریا کے ڈھلان پر آتی، تو حفاظتی پن نکلنے پر سطحه دریا میں چھوڑ دیا جاتا اور اس کی تہیں کھل جاتی تھیں۔ جب دوسرا سطحه آتا، تو چند افراد اس پر چھلانگ لگاتے اور اپنے ہاتھوں میں موجود پنوں سے سطحه کو آپس میں جوڑتے۔ فوجی انجینئرز بھی احتیاط سے نگرانی کرتے تاکہ سب کچھ ابتدائی جائزے کے مطابق ہو۔ سطحه کو جوڑنے کا عمل اس وقت تک جاری رہتا جب تک ڈیڑھ گھنٹے میں 250 میٹر کا پل تیار نہ ہو جائے۔ اس مرحلے میں پل دریا کے کنارے تھا، پانی کے وسط میں نہیں۔ جب انجینئرز نے حتمی حکم دیا، تو چند افراد ایک کشتی میں پل کے سرے کو پکڑ کر دریا کے اُس پار لے گئے۔ پانی کے دباؤ نے مدد کی اور پل تیزی سے مخالف کنارے تک پہنچا، جہاں دوسرے افراد نے اسے لاک کر دیا۔ پل تیار ہونے کے بعد، چند افراد اس کے وسط میں مضبوط بکسل کیبلز لگاتے اور انہیں دریا کے کنارے لاتے تاکہ پانی پل کو نقصان نہ پہنچائے۔ اب پل تیار تھا کہ ساٹھ ٹن وزن برداشت کر سکے اور ٹینک لے جانے والے ٹرک اس پر سے گزر سکیں۔ حملے کے آغاز سے ایک گھنٹہ قبل، پل تیار ہو گیا۔ البتہ یہ فوج کے محنتی جوانوں کا آخری کام نہیں تھا۔
ایک ماہ کے دوران، جب یہ پل کارون پر موجود تھا، روزانہ عراقی طیارے بمباری کے لیے آتے اور اسے تباہ کرنے کی کوشش کرتے؛ اس بات سے بے خبر کہ ہم صرف رات کو پل استعمال کرتے تھے۔ جب دن نکلتا، ہم پل کو بکسل کیبل سے اپنے کنارے کھینچ لیتے اور کارون کے گھنے نباتاتی پردے میں چھپا دیتے۔ اس طرح، پورے آپریشن کے دوران، عراقی پل کو نقصان نہ پہنچا سکے۔
خلاصہ یہ کہ عراق کی حیرانی اور پریشانی اور یونٹوں کی آمادگی سب چیزیں اکھٹا ہوئیں، اور ایک مہینے جوانوں نے اپنا چین سکون اور بھوک اور پیاس برداشت کی تا کہ ہم صحیح وقت پر بیت المقدس آپریشن کی رات تک پہنچ سکیں۔
صارفین کی تعداد: 51








گذشتہ مطالب
- مدرسہ فیضیہ کے حادثے کے بارے میں ڈاکٹر باقر کتابی کی روایت
- سردار محمد جعفر اسدی کی یادوں سے
- اسلامی انقلاب کمیٹی کی تشکیل کے بارے میں
- لشکر علی بن ابی طالب ع میں کربلا بٹالین کے کمانڈر علی اصغر خانی کی یادداشت کا ایک حصۃ
- حاج یکتا کی یادداشتوں کا ایک ٹکڑا
- شہید طالبعلم کی مجلس ترحیم کے بعد گرفتاریاں اور جیل
- خضر
- میں اپنے شوہر کے لئے پریشان نہیں تھی
سب سے زیادہ دیکھے جانے والے
مدرسہ فیضیہ کے حادثے کے بارے میں ڈاکٹر باقر کتابی کی روایت
واعظ نے جب خود کو اس حالت میں پایا تو بلند آواز میں کہا: "اے مسلمانو! جو دور و نزدیک سے اس مقدس شہر میں آئے ہو، جب اپنے شہر واپس جاؤ تو لوگوں کو بتانا کہ اب ہمیں امام جعفر صادقؑ کے مذہب کے سربراہ کی مصیبت بیان کرنے کی بھی اجازت نہیں!""1987 میں حج کا خونی واقعہ"
دراصل مسعود کو خواب میں دیکھا، مجھے سے کہنے لگا: "ماں آج مکہ میں اس طرح کا خونی واقعہ پیش آیا ہے۔ کئی ایرانی شہید اور کئی زخمی ہوے ہین۔ آقا پیشوائی بھی مرتے مرتے بچے ہیںساواکی افراد کے ساتھ سفر!
اگلے دن صبح دوبارہ پیغام آیا کہ ہمارے باہر جانے کی رضایت دیدی گئی ہے اور میں پاسپورٹ حاصل کرنے کیلئے اقدام کرسکتا ہوں۔ اس وقت مجھے وہاں پر پتہ چلا کہ میں تو ۱۹۶۳ کے بعد سے ممنوع الخروج تھا۔شدت پسند علماء کا فوج سے رویہ!
کسی ایسے شخص کے حکم کے منتظر ہیں جس کے بارے میں ہمیں نہیں معلوم تھا کون اور کہاں ہے ، اور اسکے ایک حکم پر پوری بٹالین کا قتل عام ہونا تھا۔ پوری بیرک نامعلوم اور غیر فوجی عناصر کے ہاتھوں میں تھی جن کے بارے میں کچھ بھی معلوم نہیں تھا کہ وہ کون لوگ ہیں اور کہاں سے آرڈر لے رہے ہیں۔مدافعین حرم،دفاع مقدس کے سپاہیوں کی طرح
دفاع مقدس سے متعلق یادوں بھری رات کا ۲۹۸ واں پروگرام، مزاحمتی ادب و ثقافت کے تحقیقاتی مرکز کی کوششوں سے، جمعرات کی شام، ۲۷ دسمبر ۲۰۱۸ء کو آرٹ شعبے کے سورہ ہال میں منعقد ہوا ۔ اگلا پروگرام ۲۴ جنوری کو منعقد ہوگا۔

