ورکشاپ

زبانی تاریخ سے آشنائی – 11

 تدوین

ترجمہ: محب رضا

2024-5-9


 تدوین

یہ فیصلہ کرنے کے بعدکہ سوالات  متن میں شامل رہیں گے یا نہیں ، اگلا مرحلہ متن میں رموز اوقاف  لگانے کا ہے تاکہ متن کو آسانی سےپڑھا جا سکے۔ متن  میں ہر اس جگہ جہاں ضروری ہو  نقطے، کومے، سوالیہ یا فجائیہ نشان  یا اس قسم کے دیگر نشانات لگائیں ۔

نوٹ: اصول یہ ہے کہ جتنا ممکن ہو سکے ، جملے اتنے مختصر ہونے چاہئیں۔

رموز اوقاف لگانے کے بعد، "کے"، "کے ساتھ"، "میں"، "کہ" اور اس طرح کے دوسرے حروف استعمال کریں تاکہ متن سلیس اور رواں ہو جائے۔

ابھی تک، ہم نے اصل متن میں کچھ تبدیل نہیں کیا ، صرف اسے پڑھنے میں آسان اور سلیس بنایا ہے۔

اگلے مرحلے میں، اگر ضروری ہو تو، جملہ بندی پر نظر ثانی کریں اور جملوں کی ترتیب کو بدلیں تاکہ متن کی ایک بہتر شکل بن جائے ۔ اس مرحلے میں ، ہم کسی جملے کو کم یا زیادہ نہیں کرتے ، صرف ضرورت کے مطابق جملوں کی ترتیب کو بدلتے ہیں ۔

اس کے بعد ہم اصل متن میں  پہلے سے لکھے ہوئے  مبہم نکات کی وضاحت اورتفسیر کا، پاورقی کی شکل میں اضافہ کرتے ہیں ، یہاں تک کہ  پہلا باب مکمل ہو جائے ۔اس کے بعد،کتاب کے باقی ابواب  میں بعینہ یہی کام انجام دیا جاتا ہے۔

اس بات کا خیال رکھیں کہ اس مرحلے میں بھی راوی سے رجوع کرنے اور اس سے مبہم  نکات پوچھنے کی ضرورت ہو سکتی ہے۔

عمومی بول چال  کا اندازیا ادبی تحریر ی لہجہ

عمومی بول چال کا  انداز ، یا مکالمہ  وہی کلمات ہیں جو راوی خود بیان کرتا ہے ، مثال کے طور پر، وہ کہتا ہے، "میں جا رہا ہوں" یا "ہم گئے تھے" جبکہ اس کا مقصود ہوتا ہے کہ  "میں گیا"۔ اس کےبالمقابل ،  ادبی انداز پایا جاتا ہے جس میں راوی کے  عام بول چال کے انداز کو ادبی تحریر میں تبدیل کیا جاتا ہے ، جیسے " میں جا رہا ہوں"  " جیسے عمومی کلمات کو  "میں گیا"  سے تبدیل کرتے ہیں۔

فی زمانہ ، عام بول چال کے انداز کو ادبی تحریر میں تبدیل کرنے کا رواج ہے، سوائے براہ راست اقتباسات کے۔راوی کے براہ راست اقتباسات ، عمومی بول چال کے انداز میں  قوسین کے اندر رکھے جاتے ہیں ؛ مثال کے طور پر: <<اس نے مجھ سے کہا، "محمد، آؤچلیں"۔>>

دفاع مقدس  کی جنگ  کے اختتامی دور میں جنگ کی غیر مکتوب تاریخ کے متعلق متعدد کتابیں شائع ہوئی جو مکالمہ کے انداز میں مرتب کی گئی تھیں۔ لیکن فارسی زبان کی اکیڈمی نے ان پر فارسی زبان سے روگردانی کرنے کا اعتراض لگایا  اور کچھ مدد سے وہ قلمی انداز اور ادبی تحریر کی جانب پلٹ گئے ۔ البتہ اس کے ساتھ ساتھ، سب اس بات پر بھی متفق ہیں کہ جہاں بھی براہ راست اقتباس موجود ہو وہاں عین  عبارت مکالمہ کی شکل میں لکھی جانا چاہیے۔

براہ راست اقتباس میں، اگر جملہ کسی دوسری زبان میں ہو، تو اسے بالکل ویسے ہی لکھا جائے اور حاشیہ میں اس کا ترجمہ دیا جانا چاہیے۔حتیٰ اگر راوی کسی کلمے کا غلط تلفظ بھی کردےتو اسے اسی طرح لکھنا چاہیے جیسے کہا گیا تھا اور اگرکسی  وضاحت کی ضرورت ہو تو حاشیہ  میں درج کی جائے۔


oral-history.ir


 
صارفین کی تعداد: 620


آپ کا پیغام

 
نام:
ای میل:
پیغام:
 

نوحہ خوانی کی آڑ میں اہلکاروں کو چکمہ

اچانک میرے ذہن میں ایک خیال آیا. میں نے خود کو ایک جوان نوحہ خواں کے پاس پایا جو زنجیر زنی کرنے والوں کے لیے تھکی ہوئی آواز میں نوحہ پڑھ رہا تھا. میں نے جلدی سے کہا: مولا حسین ع تمہیں اس کی جزا دیں، تم بہت تھک گئے ہو، لاؤ میں تمہاری مدد کروں اور میں نے مائیک میں پڑھنا شروع کردیا
حجت الاسلام والمسلمین جناب سید محمد جواد ہاشمی کی ڈائری سے

"1987 میں حج کا خونی واقعہ"

دراصل مسعود کو خواب میں دیکھا، مجھے سے کہنے لگا: "ماں آج مکہ میں اس طرح کا خونی واقعہ پیش آیا ہے۔ کئی ایرانی شہید اور کئی زخمی ہوے ہین۔ آقا پیشوائی بھی مرتے مرتے بچے ہیں

ساواکی افراد کے ساتھ سفر!

اگلے دن صبح دوبارہ پیغام آیا کہ ہمارے باہر جانے کی رضایت دیدی گئی ہے اور میں پاسپورٹ حاصل کرنے کیلئے اقدام کرسکتا ہوں۔ اس وقت مجھے وہاں پر پتہ چلا کہ میں تو ۱۹۶۳ کے بعد سے ممنوع الخروج تھا۔

شدت پسند علماء کا فوج سے رویہ!

کسی ایسے شخص کے حکم کے منتظر ہیں جس کے بارے میں ہمیں نہیں معلوم تھا کون اور کہاں ہے ، اور اسکے ایک حکم پر پوری بٹالین کا قتل عام ہونا تھا۔ پوری بیرک نامعلوم اور غیر فوجی عناصر کے ہاتھوں میں تھی جن کے بارے میں کچھ بھی معلوم نہیں تھا کہ وہ کون لوگ ہیں اور کہاں سے آرڈر لے رہے ہیں۔
یادوں بھری رات کا ۲۹۸ واں پروگرام

مدافعین حرم،دفاع مقدس کے سپاہیوں کی طرح

دفاع مقدس سے متعلق یادوں بھری رات کا ۲۹۸ واں پروگرام، مزاحمتی ادب و ثقافت کے تحقیقاتی مرکز کی کوششوں سے، جمعرات کی شام، ۲۷ دسمبر ۲۰۱۸ء کو آرٹ شعبے کے سورہ ہال میں منعقد ہوا ۔ اگلا پروگرام ۲۴ جنوری کو منعقد ہوگا۔