امام خمینی رح کے تعارف کے لئے اشعار سے استفادہ

راوی: حجت‌الاسلام سیدعلی‌اصغر دستغیب
ترجمہ: یوشع ظفر حیاتی

2021-05-18


اس زمانے میں مقابلے کے لئے شعر کے فن سے استفادہ کیا جاتا تھا۔ مجھے یاد ہے کہ آیت اللہ حاج شیخ حسنعلی نجابت مرحوم کے احباب یہ کام کیا کرتے تھے۔ وہ لوگ امام خمینی رح کی شان میں اشعار لکھتے اور انہیں انتہائی خوبصورت آواز و انداز سے پڑھتے بھی تھے پھر اسے کیسٹوں میں ریکاڈ کروا کر قم سمیت دیگر شہروں میں بھیجا کرتے تھے۔ اور کسی کو پتہ بھی نہیں چلتا تھا کہ یہ کام کس نے کیا ہے۔ میں نے بھی امام خمینی رح کی شان میں اشعار لکھے اور پڑھے جس پر آیت اللہ نجابت نے میری حوصلہ افزائی بھی کی۔ ان کے وہ احباب جو انقلابی اشعار لکھتے اور پڑھا کرتے تھے ان میں جواد زارع، محمد رضا گل آرائش اور سید کمال عندلیب صاحبان نمایاں تھے۔ اس کے علاوہ ہم نے خود مشاہدہ کیا ہے کہ راتوں کو منعقد ہونے والے جلسوں میں آیت اللہ نجابت اور انکے احباب ایسے اعلانیہ کی ہاتھ سے کاپیاں بنایا کرتے تھے جن کو چھاپنے کے لئے نہیں دیا جاسکتا تھا۔ اور پھر انہیں وسیع پیمانے پر خفیہ طریقے سے ملک بھر بھجوا دیا جاتا تھا۔

 

منبع: خاطرات حجت‌الاسلام سیدعلی‌اصغر دستغیب تدوین مرکز اسناد انقلاب اسلامی، تهران، مرکز اسناد انقلاب اسلامی، 1378، ص 13.


15khordad42.ir
 
صارفین کی تعداد: 3579



http://oral-history.ir/?page=post&id=9882