سوئزر لینڈ میں محمد رضا پہلوی کے بینک اکاؤنٹس


2017-10-14


محمد رضا پہلوی اور اس کی بیوی چند دنوں کے لئے ہالینڈ میں رکے اور پھر ۳ مئی ۱۹۶۲ء کو جنیوا (سوئزر لینڈ) کے لئے روانہ ہوگئے۔ شاہ نے اپنے اس سفر میں چار پانچ دن وہاں قیام کیا اور اس کی وجہ اپنا میڈیکل چیک اپ (طبی معائنہ) کروانا بتایا۔ اور فضل اللہ زاہدی جو سوئزر لینڈ میں پہلوی حکومت کا وزیر تھا، کے بنگلے میں قیام کیا۔ شاہ کے اس قیام کی یہ وجہ اس کی اپنی زبانی تھی لیکن "صدائے ملت" نامی ریڈیو کے مطابق شاہ کے اس سفر کا مقصد سوئزر لینڈ کے بینکوں میں اثاثوں کی انکوائری اور دیکھ بھال کرنا تھا، ریڈیو کی  رپورٹ کے مطابق شاہ اور اس کے خاندان کے چار سو ملین ڈالر کے اثاثے سوئزر لینڈ کے بینکوں میں تھے۔


15khordad42.ir
 
صارفین کی تعداد: 3285



http://oral-history.ir/?page=post&id=7384