دفاع مقدس کی یادیں کبھی بھی نہیں بھولنی چاہیئں

مترجم: ابو زہرا علوی

2015-08-29


سجادی منش۔یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنی آئندہ نسلوں کو دفاع مقدس کی درست روایات بیان کریں تاکہ تمام لوگ ان جنگجنوں کی بہادری و دلاروی سے آشنا ہو جائیں اور اپنے ایمان کی قدرت میں اضافہ کریں۔

سورہ مہر کے خبر نگار کے مطابق، کمانڈر محمد جعفر اسدی کی روداد کی کتاب ہدایت سوم  سید حمید سجادی منش کی کاوشوں سے ضبط تحریر میں آئی اور سورہ مہر کے توسط سے منتشر ہو ئی، یہ کتاب کمانڈر اسدی کی آپ بیتی کو مکمل طور پر ایک تسلسل کے ساتھ ان کے بچپن سے لیکر مسلط کردہ جنگ کے اختتام تک روایت کرتی ہے۔ کمانڈر اسدی اسلامی انقلاب سے پہلے شہید محراب آیت اللہ مدنی جیسے استاد کے محضر سے فیضیاب ہوئے اور جنگ کے آغاز سے ہی سرزمین اسلامی کے مدافعین میں سے تھے۔ شروع میں کمانڈر اسدی جنگجو فداکار جناب داود کریمی کے ساتھ رہے اور ملک کے جنوب میں عراق کے خلاف جنگ  لڑی ، اس کتاب سے بہترین آشنائی کے لئے اس کے مصنف سے ایک بات چیت ہے آئیے اس کو پڑھتے ہیں ۔ 

یہ کتاب کمانڈر اسدی کی آپ بیتی ہے اور جو پہلا سوال ہمارے زہن میں آرہا ہے وہ یہ کہ کس طرح آپ جناب اسدی سے آشنا ہو ئے اور کیوں آپ نے ان کی آپ بیتی لکھی ؟

میں جنگ کے زمانے میں ان کے ساتھ تھا اور انھیں اچھی طرح جانتا ہوں جنگ کے بعد مجھے ان کی کو ئی خبر ہی نہیں تھی کہ اچانک ایک دن میرا ان سے رابطہ ہو ا اور پھر میں نے ارادہ کیا کہ ان کی آپ بیتی لکھوں ۔

اس میں کتنا وقت لگا؟

ان کی آپ بیتی لکھنے میں مجھے آٹھ مہینےکا وقت لگا اور اس کی پروف ریڈینگ میں پانچ مہینے لگے پھر یہ کتاب چھپی ہے۔

اس کتاب میں آپ نے اسدی صاحب کی زندگی کے کن ادوار کا ذکر کیا ہے ؟

ہدایت سوم کمانڈر اسدی کی نوجوانی سے شروع ہوتی ہے اور جنگ کے اختتام تک جاری ہے ،نوجوانی کا دور، جوانی اور آیت اللہ مدنی سے آشنائی، انقلاب سے پہلے کی جنگ، انقلاب کی کامیابی، جنگ کی ابتدا اس کتاب کے اہم حصے ہیں کہ جس میں ١۵۰ رودادیں ہیں البتہ ان داستانوں کو پیوستہ بیان کیا گیا ہے اس طرح کہ قاری کو احساس تھکن نہ ہو اور وہ آخر تک کتاب کو پڑھے۔

انقلاب کے آنے سے پہلے سے شروع کرتے ہیں، یہ کس طرح ہوا کہ کمانڈر اسدی ایک انقلاب سے پہلے ایک سیاسی شخصیت کے طور پر سامنے آئے ؟

میری نگاہ میں کمانڈر اسدی کی اصلی شخصیت انقلاب کے زمانے میں اور انقلاب سے پہلے ابھر کر سامنے آئی، وہ سن ۴۲ میں کہ جب وہ صرف ١٦ یا ١۷ سال کے ایک جوان تھے انقلاب میں شامل ہو ئے اور اس جنگ میں وہ تاآخر رہے ان کی یہ انقلابی شخصیت شہید مدنی کی وجہ سے تھی کیوں کہ انھوں ایک عرصہ ان کے ساتھ ایک حجرے میں زندگی گذاری ہے اور گھنٹوں ان سے باتیں کی ہیں۔ کمانڈر نے ان سے بہت فیض حاصل کیا ہے۔ یہی شاگردی سبب بنی کہ کمانڈر اسدی کی زندگی میں ایک نئے دور کا آغا ہوا ۔

اس کتاب کا اصلی محور دفاع مقدس میں کمانڈر اسدی کی رودادیں ہیں اور عام طور پر ان جنگجوں کی داستانیں جذاب ہوا کرتی ہیں، ہدایت سوم میں ایسی کون سی خصوصیت ہے کہ جو قارئین کو اپنی جانب کھینچے گی ؟

اس کتاب کی برجستہ خصوصیات میں دفاع مقدس کے پہلے سال کے موضوعات کی جانب اشارہ ہے کہ جو آج تک کہیں بھی بیان نہیں ہوئے، واقعات بیان کرتے ہیں کہ اس ایک سال میں جنگ کتنی دشوار تھی اسی طرح اس کتاب میں پہلی مرتبہ جناب داود کریمی کی داستان کو بیان کیا گیا ہے کہ یہ وہ شخص ہےکہ جس پر جنگ کے ابتدائی چھ ماہ تمام باڈر ز کے جنگ کی تمام ذمہ داریاں تھیں۔ گلف کی عمارت کے واقعات یا اسی منتظران شہادت کی عمارت کے واقعات کہ جو جنگ کے ابتدائی مہینوں میں رونما ہو ئے ہیں، اس کتاب میں لائے گئے ہیں، کہ جو جذابیت پیدا کر سکتے ہیں، حتیٰ ان افراد کے لئے کہ جو اس وقت باڈرز پر موجود تھے اسی طرح کمانڈر اسدی کے بارے میں بھی ایک جالب بات جانیے کہ جس وقت فوج کے تمام کمانڈرز جیسا کہ شہید ہمت، شہید خرازی تقریباً ۲۰ سے ۳۰ سال تک کہ تھے کمانڈر اسدی چالیس سال کے تھے اسی وجہ سے ان کا احترام کیا جاتا ،اب بھی آپ فوج کے مسن ترین کمانڈرہیں۔  

 

ان روداوں کی روایت کس طرح آگے بڑھی ،یا بہتر کہوں کہ اس میں کس  ٹیکنک سے استفادہ کیا گیا ہے؟

زیادہ تر روایات کی صورت میں ہیں، اس کتاب کو رواداد کی کتاب بھی کہا جاسکتا ہے لیکن تمام داستانیں تسلسل کے ساتھ بیان ہوئی ہیں، میں نے داستانوں کے درمیان کوئی فاصلہ نہیں آنے دیا تاکہ قاری کا تسلسل نہ ٹوٹے ۔  

ہدات سوم کیوں ؟ اس کتاب کے عنوان کا کس بنیاد پر انتخاب کیا؟۔

ہدیت سوم علماء کے کلام کا ماحصل ہے اسی طرح جناب اسدی نے خود بھی اپنی روداد میں اس بات کی جانب اشارہ کیا ہے ،پہلی ہدایت وہ وہی مشخص راستہ ہے کہ جو تکامل کی جانب جاتا ہے۔ دوسرا راستہ اس راہ میں موجود اسوہ ہیں۔ جیسا کہ پیامبر اکرم و آئمہ اطہار علیہم السلام کہ جو ہمارے لئے بہترین نمونہ تھے، تیسری راہ اس وقت ایجاد ہوتی ہے کہ خدا جب انسان کاہاتھ تھام لیتا ہے اور اسکی ہدایت کرتا ہے۔ ہدایت سوم یہی ہدایت ہے کہ جو آپ کو مقصد تک پہنچاتی ہے اور میں معتقد ہوں کہ یہ ہدایت کمانڈر اسدی کے شامل حال ہو ئی ۔
کمانڈر اسدی نےبندے کو اس ہدایت سوم کے ماجرے کو اس طرح بیان کیا ، ایک دن آیت اللہ صدر الدین شیرازی جنگ کے باڈر کے دورے پر آئے ہوئے تھے اور اصرا ر کر رہے تھے کہ فرنٹ لائن تک جانا ہے بہت زیادہ اصرار کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ انھیں اس مورچے میں لیکر چلتے ہیں کہ جو دشمن کے زیر نظر ہے وہاں کی سخت صورت حال سے چند جنگجو واقف تھےکہ جو ایک مورچے میں تھے، آیت اللہ شیرازی نے مورچے میں موجود جنگجوں کو ہدایت کی تین اقسام کو بیان کیا اور کہا کہ تم لوگ جو یہاں موجود ہو تیسری ہدایت تمہارے شامل حال ہو ئی ہے، البتہ اس کتاب کے تمام ہونے کے بعد میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ یقیناً یہ تیسری ہدایت کمانڈر اسدی کے شامل حال ہو ئی ہے ،کہ وہ اس طرح انقلاب اسلامی میں اور پھر بعد میں جنگ میں موجود تھے ۔    
اب آخری سوال کہ دفاع مقدس میں جنگجووں کی داستانوں کے بیان کی کیا اہمیت ہے ہو سکتا ہے آج کے  کچھ جوانوں کا یہ عقیدہ ہو کہ کیا ضرورت ہے کہ ان داستانوں کو لکھا جا ئے آپ کا اس بارے میں کیا جواب ہے  کہ آپ خود ایک جنگجو تھے اور آج جنگ کی روداد لکھنے میں سرگرم ہیں ؟

دفاع مقدس کا موضوع ایک برجستہ ترین موضوع ہے کہ جسے ملک میں بیان ہو نا چاہیے ۔ اس دور پر زیادہ توجہ رکھنی چاہیے، کیوں آج کی جوان نسل اور آنے والی نسل اس کی نیاز مند ہے جوانوں کا دفاع مقدس سے آشنا ہونا ضروری ہے کیوں کہ دفاع مقدس کی اپنی خاص زبان ہے اور وہ خاص اہمیت کی حامل ہے ۔

دفاع مقدس کے کلمات مقام معظم رہبری کے نزدیک بھی بہت اہمیت کے حامل ہیں ان کی اہمیت اور اس کی تاکید کو اس دارز عرصے میں ہم دیکھ سکتے ہیں ، آپ فرماتے ہیں کہ ،، آنے والے دفاع مقدس کی صحیح روایات کو حاصل کریں تاکہ آئندہ اس ملک کے دشمن تاریخ کو تحریف نہ کر سکیں اور اپنے نفع میں تبدیل نہ کر پائیں  ،،
ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنی آنی والی نسلوں کو دفاع مقدس کے بارے میں صحیح باتیں بتائیں تاکہ سب اس جنگ کے جنگجووں کی بہاردی اور دلاوری و رشادت سے آشنا ہو سکیں اور ایمان کی قدرت میں اضافہ کریں،جوان ان دستانوں کو پڑھ کر سرشار ہوں گے اور فخر کریں گے ، اسی طرح ان بہادروں اور جنگجوں کو بیان کرنےسے اس ملک کے دشمن کو ایران کی جانب دیکھنے کی جرات نہیں ہو گی ۔
 


حوالہ: سائٹ تاریخ شفاہی ایران
 
صارفین کی تعداد: 3962



http://oral-history.ir/?page=post&id=5590