ماموستا 6
اورامانات میں پہلوی حکومتمصنف: علی رستمی
ترجمہ: افشین زہرا
ویرائش: یوشع ظفر حیاتی
2023-12-07
پہلو ی حکومت کے تسلط کے اوائل میں بہت سے شہر اور گاؤں ، مشکل گزر گاہ "صعب العبور" مانے جاتے تھے جن کا مرکزی حکومت سے کوئی رابطہ نہ ہوتا تھا انہی میں سے ایک اورامانات بھی تھا مگر چودھویں صدی ہجری کے آغاز میں رضا شاہ پہلوی کی حکومت آئی اور ایران میں اسکے آتے ہی حکومتی اتحادی گروہ بننا شروع ہوئے تو حکومت مخالف قومی و قبائلی نظام اور صوبوں کے خلاف آپریشن شروع کیا گیا جس کے نتیجے میں ان علاقوں قبائلوں میں قائم سرداری کا نظام بھی ختم ہو گیا۔ یا دوسرے لفظوں میں کہا جائے تو اورامان کے سلطانوں کا دور اپنےاختتام کوپہنچا۔
ان علاقوں قبائل، گاؤں سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات جن میں علاقے کےبیگ حضرات، علماء، مشائخ اور دینی شخصیات بھی شامل تھیں گرفتار کر لئے گئے یہ آپریشن۱ ۱۹۳ میں ہوا، جب ان حضرات کو گرفتار کر کے تہران بھیج دیا گیا جس کے بعداُن کا کوئی پرسان حال نہ تھا وہ سب کے سب و حشت زده زندانوں قید خانوں میں مختلف شہروں میں قید کر دئیے گئے ایسی قید جو سالوں پر محیط تھی ناکردہ جرم کی، نامعلوم سزاجس کی کوئی مدت مقرر نہ تھی جبکہ ان میں بعض کو گولیاں مار کر ختم کر دیا گیا تھا۔
علاقے اور قبائل کی ممتاز اور اہم شخصیات کی گرفتاری کے بعد، ظالم پہلوی نظام کے ناپاک قدموں کے نشانات تمام گزرگاہوں، داخلی خارجی راستوں پراستوار ہو گئے اور آہستہ آہستہ، حکومتی خدمات کے نام پر ، فری تعلیمی پروجیکٹس صحت اور میڈیکل کی سہولیات اور سڑکوں کی تعمیر اور علاقے کی فلاح و بہبود اور ترقی کے نام پر کئے جانے والے نام نہاد کاموں کے پیچھے چھپے عزائم اور مقاصد ساکنان اور اہلیان علاقہ پر بھی واضح اور آشکار ہونا شروع ہو گئے مگر اب یہ نظام پہلے سے قوی تر اور مضبوط ہو چکا تھا لہذا کچھ نہیں کیا جاسکتا تھا ۔
پاوہ کی مرکزیت کے ساتھ اورامانات میں حکومت کی جانب سے سن۱۹۳۶ میں فری اسکولوں کی بنیاد رکھی گئی ۔ مگر دوسری جنگ عظیم کی وجہ سے، ملک میں پیدا ہونے والے مسائل کی وجہ سے یہ فری (مفت تعلیم دینے کا سلسلہ پانچ سال سے زیادہ نہ چل سکا اور ماہ ستمبر ۱۹۴۱ میں بالآخر شہنشاہی حکومت کا تختہ الٹ گیا اور اس کی بساط لپیٹ دی گئی اور علاقائی سردار اور حاکمین جنہوں نے بارہ سال حکومت کے ہاتھوں اپنے علاقوں کی بربادی اور استحصال دیکھا تھا دوبارہ لوٹ آئے اور انہوں نے دوبارہ اپنے علاقوں کی باگ ڈورسنبھال لی۔
مرکزی حکومت جو تقریباً ۱۹۵۵ تک علاقہ میں موجود نہ تھی ا پنی تمام تر طاقت کو بروئے کار لاکر ، تمام علاقوں کو جمع کرنے میں کامیاب ہوئی ۔
پاوہ میں ادارہ تہذیب و تمدن (فرنگ) بھی تاسیس(قائم) کیا گیا اور پاوہ میں چند اسکول بنانے کے بعد، دیگر بڑے گاؤں اور علاقوں جیسے باینگان 1 نود شہ 2 اور نوسود میں بھی بتدریج اسکول قائم کئے گئے جنہوں نے مفت تعلیم کے اعلان کے ذریعے ارد گرد کے دیگر علاقوں کے لوگوں کو بھی حصول علم کی دعوت دی اور اس کام کا دائرہ وسیع کر دیا۔
1: شہر پاوہ کے اطراف میں سرحدی علاقہ جو شہر سے بیس کلومیٹر کے فاصلے پر جنوبمیں واقع ہے۔
2: شہر پاوہ کے شمال مغرب میں ۳۸ اڑتیس کلومیٹر کے فاصلے پر بڑا گاؤں ہے سرحد سے لگا ہوا جواب شہر میں تبدیل ہو چکا ہے۔
صارفین کی تعداد: 1398
http://oral-history.ir/?page=post&id=11603