اعلانات کے پمفلٹ تقسیم کرنے کا طریقہ

ترجمہ: محب رضا

2023-05-29


قائن شہر میں، میں اعلانات لکھتا تھا اور امام کے آنے والے بیانات کے اسٹینسل بناتا تھا اور ہم انہیں اپنے ایک ساتھی کے تعاون سے تقسیم کرتے تھے۔ یعنی اگر دو سے زیادہ لوگ ہو جاتے تو راز فاش ہو جاتا۔ ہمارا اصرار تھا کہ دو سے زیادہ لوگ نہ ہوں۔ 1356 سے پہلے کے سالوں میں، اعلان تیار کرنا اور تقسیم کرنا واقعی مشکل تھا۔ ہم جس طرح اسے انجام دیتے تھے وہ بہت بہترین طریقہ تھا، اور یہ طریقہ ڈاک کے ذریعے خط بھیجنا تھا۔ امام کے بیانات جو یہاں [قم] اور تہران میں ہما ری افرادی قوت کے توسط سے چھاپے جاتے تھے، پم انہیں تہران، شاہرود یا ساری سے پوسٹ کر دیتے تھے۔

ہم نے ایسے گروہ بنائے تھے جن کا کام صرف یہ تھا کہ ایک شہر جائیں (مثال کے طور پر، ساری) اور وہاں سے پورے ملک کے آئمہ جمعہ اور جدوجہد کرنے والے افراد وغیرہ کو یہ بیانات اور اعلانات پوسٹ کر دیں۔

7 تیر [ہفتم تیر، چوتھے ایرانی مہینے کی سات تاریخ] کو شہید ہونے والے جناب عباس علی ناطق نوری اس تنظیم کے بنانے والوں میں سے ایک تھے۔ ہم نے انھیں تہران میں اعلانات دیتے تھے اور وہ انہیں مختلف شہروں میں پوسٹ کرد یتے تھے۔

منبع: دهه پنجاه: خاطرات حسن حسن‌زاده کاشمری، علی خاتمی، محمدکاظم شکری، تدوین فرامرز شعاع حسینی، تهران،‌ مؤسسه تنظیم و نشر آثار امام خمینی(س)، عروج، 1387، ص 29 - 30.

 

 


22bahman.ir
 
صارفین کی تعداد: 768



http://oral-history.ir/?page=post&id=11259