اسلام کا  دفاع ہم سب کی ذمہ داری ہے

علمائے نجف کے نام امام خُمینی کا خط

ترجمہ: ابو زہرا علوی

2022-03-13


۴مئی ۱۹٦۳کو امام خُمینی نے ایت اللہ سید ابولقاسم خوئی اور نجف کے دیگر علما کو حکومت پہلوی کے حکام اسلام کے تغیر کے ارادے کے بارے میں آگاہ کیا اور ایک خط لکھا جس کا متن یہ تھا۔

 

بسم اللّه‌ الرحمن الرحیم

حضرت آیت اللہ خوئی  برکاتہ

افاضل انام و ثقات اسلام ،  نجف کےحوزے کے طلاب اعلیٰ مقام کی خدمت میں

وہ مصائب جو اسلام اور بلخصوص علما پر وارد ہوئے ان کے اظہار تاسف پر مبنی ٹیلگراف ارسال کرنے پرآپ حضرات کا شکریہ۔  خداوندعالم آپ تمام امام زمان کے سپاہیوں کو اسلام کے لئے محفوظ رکھے اور دین مقدس کی خدمت کرنے کی توفیق عطا کرے۔

درحال حاضرہمارا سامنا ایک ایسے سسٹم سے ہے جو ایک ایک کرکے دین اسلام کے احکام کو تبدیل کررہاہے۔  وہ اپنے بیان میں اسکا صراحت کے ساتھ اعلان کرچکا ہے مرد اور عورت کو مساوی حقوق دیئے جائیں اس عنوان سے انھوں نے اسلام کے بنیادی و ضروری احکام تک پائمال کردئیے ہیں۔  وزیرقانون نے قاضی کے لئے مرد کی قید ختم کرنے کی بات کی ہے۔  اس پردے کے پیچھے وحشتناک سازش ہے اور اس سے غفلت برتی گئی تو مذھب کی بنیاد خطرے میں پڑجائے گی۔

افاضل محترم و اشرف اس بات کو مدنظر رکھیں کہ آج ضرورت اس امرکی ہے کہ ہر طبقہ اپنی ذمہ داری کو دیکھے۔  مراضع اعظام و علمااسلام و فضلا محترم اور تمام طبقات اس بات کے مکلف ہیں کہ وہ اسلام کے دفاع میں اپنی سی کوشش کریں۔  لازم ہے کہ جوان طبقہ اور فضلا ئے محترم کہ جو معاشرے میں نفوذ رکھتے ہیں ان سے استدعا کرتے ہیں کہ وہ ظالمین کی کسی بھی بات میں ناآئیں۔ اور ایران کی موجودہ صورت حال پر بیشتر توجہ دیں۔

میں تمام تر پریشانیوں و مشکلات اور خطرات کے باوجود پُرعزم ہوں،  میں حصول نہائی تک پیچھے ہٹنے والا نہیں،  خدا کی جانب سے توفیق کی امید واثق رکھتاہوں۔  حضرات افاضل۔خدا انکا مددگار حامی ہے۔ کے نفوس قدسیہ سے تحت قبہ آئمہ  مطہرہ اوربلخصوص حرم امیرالمومنین علیہ اسلام میں مقاصد اسلامی کی پیشرفت کے لئے دعا کا طالب ہوں۔

والسلام علیکم ورحمتہ اللہ۔

پی‌‌نوشت‌ها:

1 ـ مرد بودن.

2 ـ بویژه.

* صحیفه امام، ج 1، ص 218.

 


15khordad42.ir
 
صارفین کی تعداد: 2009



http://oral-history.ir/?page=post&id=10451