شیعہ قوم فلسطین کے قابضوں سے متنفر ہے

ترجمہ: ابو زہرا علوی

2022-03-13


امام خُمینی نے فروری ۱۹٦۴میں ایک بیانیے کے ذریعے سے فلسطین کے قابضوں کے تسلط اورپہلوی حکومت کے توسط سے بہت سے کاموں میں ان کی دخل اندازی اور ملک کی اقتصادیات پر قبضے کو افسوسناک ٹھرایا۔  بیانیہ کچھ یوں تھا۔

 

بسم اللّه‌ الرحمن الرحیم

و سَیَعلَمُ الَّذِینَ ظَلَمُوا أَیَّ مُنقَلَبٍ یَنقَلِبُونَ(1)

اگر میں حجتہ السلام جناب طالقانی اور جناب بازرگانی کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کے بارے میں کچھ کہتا  تو ان کی مصبتوں میں اضافہ ہی ہوتا دس سال کی قید پندرہ سال میں تبدیل ہوجاتی۔  اب جبکہ ظالم عدالت سے تجدید نظر کا حکم صادر ہوچکا ہے،  میں مجبور ہوں ایران کی صورت حال پر افسوس کروں خاص کر عدالت کی صورت حال پر۔  اتنا خلاف قانون ومقررات عمل ہوتاہے کہ اس پر افسوس و تعجب ہے:  مقدمات کی پوشیدہ شنوائی،  جرم ثابت ہونے سے قبل قید،  مظلومین کے دفاع پر بے اعتنائی۔     میں اور باضمیر افراد و دیانتدار ہمیں افسوس ہے کہ ان افراد کی مظلومیت پر کے جنکا جرم اسلام کا دفاع ہے اور قانون اساسی انہیں عمر قید سناتا ہے وہ بوڑھاپے اور کمزوری کے عالم میں غیروں کے ایما پر قید کاٹ رہے ہیں۔  ووٹ ڈالنے والے اس سے زیادہ سختی کے منتظر رہیں۔

اس سے بڑھ کر افسوس اسرائیل کا تسلط ہے کہ جس نے حکومت کی مدد سے ملک کے حساس اداروں اور ان اقتصادیات پر اپنا قبضہ جمالیاہے۔  اسرائیل اسلامی حکومتوں سے جنگ کی حالت میں ہے،  اور ایران کی حکومت اس سے دوستوں جیسا سلوک کرہی ہے اور اسے اپنی تجارت کو پھیلانے میں  ہر طرح کی سہولیات فراھم کررہی ہے۔

میں مکرر خطرے کا اعلان کررہاہوں:  مقدسات کی دیانت کو خطرہ،  مملکت کے استقلال کو خطرہ،  ملک کی اقتصاد کوخطرہ۔  میں کلمہ«الکُفرُ مِلَّةٌ وَاحِدَةٌ(2)»مجھے افسوس ہے کہ سارے ادارے کھانے میں لگے ہیں، انکی یہ بات کلام الہی کے خلاف ہے،  اسرائیل اور ان کے کارندوں کی پشتبانی کے لئے ہے،  اسرائیل کو پہچنوانے کا مقدمہ ہے،  اسرائیلی کارنوں اور گمراہ اور منحرف گروہ(۳) کی پشتبانی کے لئے ہے۔  مجھے بے افسوس ہے کہ مملکت اسلامی میں اسلامی قانون اساسی کے برخلاف ایسا مواد کہ جو نص قرآن کے خلاف اور ضروریات کے منافی ہے نشر ہورہاہے،  اور حکومتیں انکی حمایت کررہی ہیں۔  کتاب انتقاد کہ جو قرآن کے خلاف لکھی گئی ہے،  خاندان کے قوانین کہ احکام ضروریہ اسلامی کے منافی اور نص قرآن کے خلاف ہے منتشر کئیے جارہے ہیں،  کوئی نہیں کہ جو حکومتوں کی نیتیوں کی وضاحت کرے۔  تبلیغ احکام و عزاداری سید مظلوم کے  ساتھ اداروں کے رویوں پر مجھے افسوس ہے۔  جو بھی  بطورعام ظلم و ظالم کی بات کرتا ہے،  یاتو قید کردیا جاتا ہے یا پھر مدت ہوئی قید میں ہے۔  عزا کی مجلسیں دباؤ کے عالم میں ہیں یا بانئ مجلس دباؤ میں تھے یا ہیں۔

متدین افراد کو اس جرم میں کہ انھوں جلوس نکالا اور اس جلوس میں اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے،  انہیں قید میں رکھا  اور ان پر  تشدد کیا۔  وہ اب بھی قید میں ہیں۔

میں تمام ممالک اسلامی اورہر جگہ کے مسلمانوں کو یہ بتادینا چاہتاہوں کہ ملت شیعہ اسرائیل اور اسرائیل کے کارندوں سے نفرت کرتی ہے،  جو حکومتیں اسرائیل سے ساز باز کرتیں ہیں ان سے نفرت کرتے ہیں۔  ملت ایران اسرائیل منفور سے سازباز نہیں کررہی ملت ایران اس گناہ سے بری ہے۔  یہ حکومتیں ہیں جنکو ملت کی تائید حاصل نہیں۔ دعا گو ہوں کہ خدا عظمت اسلام واحکام اسلام کی حفاظت کرے۔

روح‌اللّه‌ الموسوی الخمینی

 منبع:

1 ـ آیۀ 227 سورۀ شعراء:اورعنقریب ظالموں کو یہ معلوم ہوجائے گا کہ وہ کس انجام کی جانب پلٹائیں جائیں گے

2 ـیہ حدیث نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ سے منسوب ہے

3 ـ فرقۀ بهاییت.

* صحیفه امام، ج 1، صص 261 - 262

 


/15khordad42.ir
 
صارفین کی تعداد: 1696



http://oral-history.ir/?page=post&id=10450