میں بھی اسلام کا سپاہی ہوں

ترجمہ: یوشع ظفر حیاتی

2022-02-20


شیخ محمد رضا توسلی امام خمینی رح سے کرنل مولوی کی ملاقات کا ماجرا سناتے ہوئے کچھ اس طرح بیان کرتے ہیں:

" شاھی حکومت نے کرنل مولوی کو جو اس وقت تہران میں ساواک کا چیف تھا امام خمینی رح کی خدمت میں معافی مانگنے کے لئے بھیجا۔ وہ چاہتا تھا کہ یہ ملاقات تنہائی میں ہو۔ لیکن چونکہ امام خمینی رح کا طریقہ کار ہی نہیں تھا کہ کسی بھی سیاسی یا حکومتی شخصیت سے تنہائی میں ملاقات کریں چاہے وہ حکومتی کا حصہ ہو یا کسی بھی قسم کا کوئی دوسرا اہلکار، امام حمینی رح نے حکم دیا کہ جب وہ ملاقات کے لئے آئے تو کچھ افراد کمرے میں موجود ہونے چاہئیں۔

بعض افراد اس ملاقات میں پہنچ گئے۔ ان میں سے ایک میں بھی تھا۔ مولوی نے بات کرنا شروع کی اور معافی مانگی کہ ہم سے غلطی ہوگئی ہے۔ اسی دوران اس نے کچھ ایسی باتیں کردیں جن سے توہین کی بو آرہی تھی۔

اس نے کہا: " جناب ہمیں ہماری فوجی ذمہ داری ادا کرنے پر مجبور مت کریں۔" اچانک امام خمینی رح نے اپنے سینے پر اپنی انگلی مارتے ہوئے غصے سے فرمایا: " میں بھی اسلام کا سپاہی ہوں، ہمیں بھی ہماری فوجی ذمہ داری ادا کرنے دیں۔"

 

 

برداشتهایى از سیره امام خمینى (ویژگیهاى فردى، ج 2، غلامعلى رجایى، 1377، صص 301 ـ 300، برگرفته از مجله پاسدار اسلام، ش 13

 



 
صارفین کی تعداد: 1715



http://oral-history.ir/?page=post&id=10407