مصر کے سفیر سے ملاقات

شیخ مصطفی رهنما
ترجمہ: یوشع ظفر حیاتی

2021-03-01


آیت اللہ طالقانی نے ایک مرتبہ سن ۱۹۶۹ کو عید فطر کی نماز کے بعد مسجد ہدایت میں اعلان کیا کہ نمازی اپنا فطرہ فلسطینیوں کو دے سکتے ہیں۔ اسی نماز کے اجتماع میں ۱۶ ہزار تومان رقم جمع ہوگئی۔ انہوں نے مجھے بلایا اور کہا: رہنما صاحب اگر یہ پیسے میرے پاس رہے تو ساواک مجھ سے لے جائی گی، بہتر ہوگا کہ اس رقم کو آج ہی مصر کے سفارت خانے پہنچا آئیں۔ اس کے بعد مجھے وہ رقم دی اور سید محمد مہدی جعفری کو تاکید کی کہ اپنی گاڑی میں مجھے مصر کے سفارتخانے چھوڑ آئیں۔ ہم گئے لیکن عید فطر کی وجہ سے سفارتخانہ بند تھا لہذا ہم سفیر کے گھر گئے۔ چونکہ وہ مجھے پہلے سے جانتے تھے اس لئے گھر کے اندر بلا لیا اور ہم نے وہ امانت انکے حوالے کردی۔

 

 

منبع: اسناد و خاطرات شیخ مصطفی رهنما، تدوین رحیم روح‌بخش‌الله آباد، تهران، مرکز اسناد انقلاب اسلامی، 1390، ص 59.


15khordad42.ir
 
صارفین کی تعداد: 2470



http://oral-history.ir/?page=post&id=9778