تصویر کی زبانی

دو کتابیں

محمد علی فاطمی

مترجم: سید مبارک حسنین زیدی

2019-06-18


 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ایرانی زبانی تاریخ کی سائٹ: سن ۲۰۱۹ میں انقلاب اسلامی کی چالیسویں سالگرہ  کے موقع پر، انقلاب اسلامی  کے مطالعاتی مرکز کے دو محققین اور مولفین کی کاوشوں اور کارکردگیوں کو سراہا گیا۔

۵ فروری ۲۰۱۹ والے دن اور اسلامی جمہوری ایران میں انتخاب ہونے والی کتابوں کے ۳۶ ویں دورے کی پایانی تقریب میں، "الف لام خمینی؛ آیت اللہ روح اللہ موسوی خمینی کی زندگی پر مشتمل کتاب" کے مولف ہدایت اللہ بہبودی کا تاریخ اور جغرافیہ میں بہترین عنوان سے تعارف کروایا گیا۔ انھوں نے اپنا انعام وزیر اعظم حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر حسن روحانی کے ہاتھوں دریافت کیا۔ آپ ہدایت اللہ بہبودی کی حالیہ کتاب اور اُن کے نظریات کے بارے میں کچھ مطالب کا، ایرانی زبانی تاریخ کی سائٹ پر مطالعہ کریں:

 

تاریخ کو بیان کرنا ممکن ہے

ڈاکومنٹریاں ایک جنس سے نہیں ہیں

واقعات بیان کرنے اور واقعات لکھنے کو سراہا جانا دراصل آزادی کو چاہنا ہے

"نقاشی قہوہ خانہ: کاظم دارابی کے واقعات؛ میکونوس عدالت کا ملزم" نامی کتاب، جسے محسن کاظمی نے لکھا ، اس کتاب کی پریس کانفرنس بھی  ۴ فروری ۲۰۱۹ کو آرٹ شعبے میں منعقد ہوئی۔ اس نشست میں کتاب کے بارے میں ان نکات کو بیان کیا گیا:

سورہ مہر پبلیکیشنز کے منیجنگ ڈائریکٹر عبد الحمید قرہ داغی: یہ کتاب آرٹ شعبے کی اہم ترین کتابوں میں سے ایک ہے۔

مزاحمتی ادب و ثقافت  کے تحقیقاتی مرکز کے بانی مرتضی سرہنگی: آج کسی واقعہ کی روایت کرنے کیلئے کوئی کسی بڑے حادثہ کا منتظر نہیں رہتا اور جناب دارابی نے بھی اپنے بارے میں سوچا اور انھوں نے محسن کاظمی سے بات کی اور اپنے واقعات کو چھپوانے کا آغاز کیا۔ جناب دارابی اور جنگ کے سپاہی وغیرہ عین شاہدین میں سے ہیں اور زبانی تاریخ کے دائرہ کار میں اعتبار کے لحاظ سے پہلے درجہ پر فائز ہیں۔

"نقاشی قہوہ خانہ" نامی کتاب کے لکھاری محسن کاظمی: میں جناب دارابی کا شکریہ کرتا ہوں انھوں نے دس سال (اس کتاب کے لکھنے اور تیار ہونے کی مدت)صبر و تحمل سے کام لیا، جس طرح انھوں نے ۱۵ سال اور دو مہینے تک جرمنی کے زندانوں میں صبر و تحمل کیا؛ اسی طرح میں سورہ مہر کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انھوں نے اس طرح کا ماحول فراہم کیا  کہ ہم دس سال تک ایک کتاب پر تمرکز قائم رکھ سکیں۔

"نقاشی قہوہ خانہ" نامی کتاب کے راوی کاظم دارابی: آرٹ شعبے کے عہدیداروں نے وعدہ کیا ہے کہ بہت جلد اس کتاب کا ترجمہ منظر عام پر آئے گا۔

زبانی تاریخ میں انقلاب اسلامی  کے مطالعاتی مرکز کے شعبے کے انچارج حجت الاسلام سعید فخر زادہ: مغربیوں نے انقلاب اسلامی پر بہت سارے الزامات لگائے ہیں۔ "نقاشی قہوہ خانہ" نامی کتاب کی اشاعت انقلاب اسلامی پر لگے داغوں کو دھونے کیلئے ایک چھوٹے سے عنوان کے طور پر مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔ ایران کے اسلامی انقلاب کو دنیا کے لوگوں کی نظروں سے اوجھل نہیں رکھا جاسکتا۔


سائیٹ تاریخ شفاہی ایران
 
صارفین کی تعداد: 2718



http://oral-history.ir/?page=post&id=8611