تہران میں صہیونیوں کی جاسوسی سرگرمیاں


2017-10-15


۱۰ مئی ۱۹۶۲ء کو ساواک کی رپورٹ کے مطابق صہیونی ایران میں جاسوسی سرگرمیوں میں ملوث تھے اور ایران میں یہودیوں کو اسکاوٹ ٹریننگ دینے والی تنظیم یعنی "خلوتص" کے صہیونیوں کے ساتھ تعلقات پر کام کر رہے تھے۔ ان میں سے ایک شمعون حناساب نامی یہودی جس نے اسرائیل میں جاسوسی پر پانچ سال کام کیا تھا، تہران میں "خلوتص" کا انچارج تھا اور تہران میں یہودی جوانوں کی اسکاؤٹ تربیت کی ذمہ دار ی اس پر عائد تھی۔  رپورٹ میں لکھا کہ "خلوتص" اپنے تمام تر اخراجات اور بجٹس یہودی ایجنسی اور ایران میں اسرائیلی نمائندے "حی دوریل" سے حاصل کرتا ہے جبکہ جاسوسی کے احکامات ایران میں موجود اسرائیلی فوج سے مربوط اور اسرائیلی پٹھو یعقوب نیمرودی سے لیتا ہے اور اس کا ان سے براہ راست (بلا واسطہ) رابطہ ہے۔


15khordad42.ir
 
صارفین کی تعداد: 3406



http://oral-history.ir/?page=post&id=7388