ایران کی سرزمین کو امریکی مفادات کا ٹھکانہ بنانے کی مخالفت


2017-09-26


 

۳۰ اپریل ۱۹۶۲ء کو جب محمد رضا پہلوی اپنی بیگم کے ساتھ لندن میں قائم  پہلوی حکومت کے سفارت خانہ کے لئے روانہ ہوا،اور وہ جب وہاں پہنچا تو اسے حکومت مخالف جوان طالب علموں کا سامنا کرنا پڑا جو جو سفارت کو گھیرے میں لئے ہوئے مظاہرہ کر رہے تھے اور نعرے لگا رہے تھے۔ درحقیقت وہ سب پہلوی حکومت کی طرف سے ایران کو امریکی مفادات کا اڈا بنانے کے مخالف تھے اور اسی بات پر اعتراض کر رہے تھے۔

اس کے علاوہ ایران میں ڈکٹیٹر شپ (فوجی حکومت) کا وجود، پارلیمنٹ کی تعطیل اور ایک عوامی حکومت کے خلاف سازش، یہ سب وہ امور تھے جن پر مظاہرین نالاں تھے اور شاہ کو سر زنش کر رہے تھے۔ ان سخت مظاہروں کے نتیجے میں ایرانی سفارت نے طلاب کے نمائندوں کو قبول کرنے سے انکار کردیا اور ان کے لئے اپنے دروازے بند کردیئے۔


15khordad42.ir
 
صارفین کی تعداد: 3482



http://oral-history.ir/?page=post&id=7347