اسٹیشن 1 پر، مشہد کی پہلی شہری ٹرین کی تاریخ شفاہی

غلامرضا آذری خاکستر
ترجمہ: سیدہ افشین زہرا

2015-11-26


آبادی میں اضافہ، تعمیرو ترقی اور شہر میں توسیع سبب بنی کہ، شہری نقل  و حمل کا اہم ترین موضوع، شہری ناظمین کی توجہ کا مرکز بنا، میٹرو یا شہری ٹرین انڈر گرا‌ؤنڈ ٹرانسپورٹ (زیر زمین نقل و حمل) کے نیٹ ورکس ہیں، جو مسافروں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانے اور ٹریفک کے مسئلے کو بہترین طور پر حل کر نے میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں۔ دنیا میں میٹرو سروس کا آغاز 10 جنوری 1863 میں ہوا جب لندن شہر میں دنیا کا پہلا اور موجودہ دور کا سب سے قدیمی میٹرو سروس نیٹ ورک قائم ہوا میں اس سروس کو ‍شروع کرنے کیلۓ لندن شہر کے مرکز میں، میٹرو کا سب سے پہلا ٹریک ، میٹرو پولیٹن کے نام سے بنایا گیا ، مشہد ایک وسیع مذہبی شہر کے طور پر لندن شہر سے تقریبا 147 سال بعد اس ٹرین سروس کا حامل ہوا اور ٹریفک کی مشکلات اور مسافروں کے نقل و حمل میں تیزی لانے کے پیش نظر ، مشہد شہر کے پہلے جامع ٹرانسپورٹ ریسرچ سینٹر کے تحت 1994 سے1999 کے دوران، شریف ٹیکنیکل یونیورسٹی کے ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کے توسط سے اس سروس کے بارے میں تمام منصوبہ بندی کی گئی اور یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ مشہد شہر کی ضروریات کے پیش نظر مشہد کو چار میٹرو ٹریکس کی ضرورت ہے اور اس کے بعد پہلے ٹریک کی تعمیر کا کام 2000کے وسط میں شروع کر دیا گیا۔

مشہد شہر کی اس ٹرین سروس کے پہلے روٹ کی تعمیر وکیل آباد سے لے کر میدان نخریسی تک سن 2007 تک مکمل کر لی گئی اور یہ روٹ سن 2011 کے مارچ میں ،  تقریبا دس سال بعد ( کام کے آغاز سے استعمال تک) استعمال ہونا شروع ہوا۔

مشہد شہر کی یہ شہری ٹرین روزانہ ایک لاکھ ستر ہزار مسافروں کو 16 گھنٹوں کے دوران ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچاتی ہے اور اس ٹرین سروس کے حوالے سے پیدا ہونے والے خدشات، اسکی تعمیر کے دوران پیش آنے والی مشکلات اور مسائل اور اس کے نتیجے میں حاصل ہونے والے انتظامی تجربات ، باعث بنے کہ اس موضوع کو تاریخ شفاہی میں جگہ دی گئی اور مشہد کی اس شہری ٹرین میٹروسے جڑی انتظامیہ اور اس پروجیکٹ کے ٹھیکیداروں، انجینئرز کے تجربات واقعات اور یادیں و مشاہدات کی اہمیت کے سبب یہ موضوع تاریخ شفاہی کی زینت بنا۔

تاریخ شفاہی میں اس موضوع اور پروجیکٹ سے متعلق انٹرویوز لۓ گۓ تاکہ اس سے جڑے تمام ماہرین کے تجربات مشاہدات اور ٹیکنیکس اور ماہرانہ صلاحیتوں کو ایک ریکارڈ کی صورت میں محفوظ کیا جاسکے اور یہ ریکارڈ اس صنعت میں بعد میں آنے والے محققین و ماہرین کے لۓ ایک بہترین اور کارآمد متن اور مواد کے طور پر کام آسکے اور وہ اس سے فائدہ اٹھا سکیں اس مقالے کے سب سے اہم مقاصد مندرجہ ذیل ہیں

1۔ مشہد شہر میں نقل و حمل کے ذرائع کے حوالے سے میٹرو سروس کی اہمیت کی وضاحت۔

2۔ مشہد کی ترقی میں میٹرو سروس کا کردار

3۔ روٹ کا انتخاب و تعیین کا منصوبہ اور اس کی وضاحت۔

4۔ کنسلٹنٹس( مشاور) اور ٹھیکیداروں کا اس پروجیکٹ کو قابا عمل بنانے میں کردار

5۔ میٹرو سروس مشہد کے بانیوں اور معاونت کرنے والوں کے انٹرویوز

6۔ اس پروجیکٹ کو ایک آرکائیو بنانے کے لۓ تصاویر، انٹرویوز اور دستاویزات کی تیاری۔

اس کے علاوہ اس موضوع پر تاریخ شفاہی سے فائدہ اٹھاتے ہوۓ مشہد میں ریلوے کے قیام، اس کے بننے کے مراحل اس کے ڈبوں کو بنانے کا کام ان پر آنے والے اخراجات اور انتظامی امور کو سنبھالنے والے افراد کے تجربات اور انٹرویوز پر مزید کام ہونا باقی ہے۔

فی الحال اس منصوبے کے مطالعاتی ریکارڈ کا یہیں پر اختتام ہوتا ہے اس کے ساتھ ساتھ اسی حوالے سے تاریخ شفاہی کے ماہرین اور محققین کی جانب سے جو کہ ذیادہ تر تاریخ میں پی ایچ ڈی اور گریجویٹ ہیں، یہ کام جاری ہے اور تمام انٹرویوز اور تحریری کای مکمل ہونے کے بعد اس منصوبے کے حوالے سے ایک مکمل ومستند کام، ایک کتاب کی شکل میں مرتب اور شایع کیا جاۓ گا۔


حوالہ: سائٹ تاریخ شفاہی ایران
 
صارفین کی تعداد: 4149



http://oral-history.ir/?page=post&id=5969