11 ویں امیر المومنین ڈویژن کے شہید کمانڈر کی یاداشت

ہیلٹی - 9

 شہید مرتضیٰ سادہ میری
ترجمہ: ابوزہرا

2021-09-21


 پہلے دن  جب تین ہیلی کاپٹر زخمیوں کو پہنچانے کے لیے پہنچے ، بدقسمتی سے پائلٹوں کو لینڈ کرنے کی اجازت نہیں دی گٸی۔  ہم نے ان سے جوکچھ کہا، پر انہوں نے اترنے کی جگہ پر توجہ نہیں دی اور لائن عبور کی اور عراقیوں کے سروں پرپہنچ گئے۔  ان کو دیکھتے ہی عراقیوں نے  میزائلوں سے فائرنگ شروع کر دی جس کی وجہ سے ایک ہیلی کاپٹر گر گیا۔   اوردوسرا عراقی سرزمین پر باحفاظت اترا ، لیکن بظاہر مارا گیا اور واپس نہیں آ سکا۔  تیسرا ہیلی کاپٹر جائے وقوعہ سے نکلنے میں کامیاب رہا۔  ہم فوری طور پر اپنی ہی لائن سے عراقیوں کی طرف چلے گئے تاکہ دونوں ہیلی کاپٹروں کے پائلٹوں کی مدد کرسکیں۔


 اس علاقے میں ہمارے پائلٹوں کو ڈھونڈنے کے لیے چار عراقی ہیلی کاپٹروں نے اڑان بھرنے میں کچھ دیر نہیں کی تھی۔  ہم دو پتھروں کے نیچے چھپ گئے۔  وہ شناخت کرنے میں ناکام رہے اور واپس چلےگئے۔  ہم بھی واپس آگئے۔  اس رات ، دو ہیلی کاپٹر پائلٹ جو زمین پر بیٹھے تھے اپنی اپنی لائن تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے ، لیکن دو دیگر پائلٹ جن کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا تھا شہید ہوگئے۔

 

 کاش میں زخمی جسم کے ساتھ نہ لوٹتا۔

 آپریشن نصر 4 کے دوران ، جس میں ہمارا یونٹ "جڑواں" اونچائی پر کام کرتا تھا ، آپریشن کے چند روز بعد ہمیں ہماری بٹالین نے دفاعی مشن دیا۔  ہمارے پیچھے اونچائی جو کہ اس بلندی کا حصہ تھی ، "مسلم ابن عقیل" بریگیڈ کےجوانوں کے ہاتھوں میں تھی۔  جڑواں پہاڑ  عراق کے لیے زیادہ حساسیت کی وجہ سے اہم تھے ، جس کی وجہ سے گامو ہائٹس سپلائی روٹ کو شدید خطرہ لاحق تھا۔  عراقیوں کی مسلسل فاٸرنگ  اور توپ خانے کے دباؤ نے ہمارے جانی نقصان کو بڑھا دیا تھا ، لیکن حکام کی رائے اور قدم کو برقرار رکھتے ہوئے ، ہم اگلی پلانگ کی جانب گٸےجو کہ  ایک سنگین خطرہ  گامو تھی۔  مزید برآں ، قریبی بیرکس، عراقی پوزیشن  کے زد میں تھی۔  جیسا کہ میں نے ایک دن دیکھا ، ایک نگہبان  نے "قشن" کی بلندی پر جانے والی سڑک پر فائرنگ کی اور 106 توپ کے ٹرک کو نشانہ بنایا۔  اس کی تباہی کے نتیجے میں اس کی گولوں کے پھٹنے سے چار دیگر گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں۔

 "جڑواں پہاڑ" عراقی لاشوں سے بھرے ہوئے تھے جو اس اونچائی کو دوبارہ حاصل کرنے میں مر گئے تھے۔  ان لاشوں کی بدبو نے جوانوں کو پریشان کررکھا تھا۔  ہر کوئی اپنی چپہ سے سر لپیٹ کر خندقوں کی حفاظت کر رہا تھا۔  دوسری طرف ، زمین کی شکل مناسب نہیں تھی اور بھاری توپوں کی فاٸرنگ نے مورچے بنانے کی اجازت نہیں دی۔سامان کی رسد بہت کم تھی جس نے مساٸل میں اضافہ کردیاتھا۔  پانی اور خوراک ہمارے پاس ہر 24 گھنٹے بعد آتا۔  چھ لوگوں کو 24 گھنٹوں کے لیے ایک "بالٹی" پانی ملااور ایسے ہی کھانا  تھا۔

 ایک شام تقریبا چھ بجے ، بٹالین کمانڈ اور دیگر کمپنیوں کے بہت سے جوان ، بشمول حاج قادری کے بھائی ، بٹالین کمانڈر ، ولی زادہ اور بیگی ، اکٹھے ہوئے۔  کسی خاص وجہ سے میں نے یہ نہیں سوچا کہ ہم سب کا یہاں اکٹھا ہونا درست ہے۔  میں نے کہا ، "آپ میں سے ایک کو اوپر والے جوانوں کے ہمراہ میرے ساتھ آنے دو۔"

 وہ ہم سے تقریبا 200 /200 میٹر دور تھے۔  عزیز راشدی کے بھائی اور میں کمپنی کے ریڈیو آپریٹر عزیز کوخائی کے ساتھ اونچائی پر چلے گئے۔  فضا مکمل طور پر تاریک تھی۔  وہاں پہنچ کر ہم نے چٹان پر آرام کیا۔  میں چند مارٹر گولوں کے پھٹنے کی آواز سے بیدار ہوا۔  میں نے دیکھا کہ تمام بلندیاں بھاری توپ خانے اور مارٹر فائر کی زد میں تھیں۔  میں نے کہا ، "لوگو ، یہ آگ آپریشن سے پہلے تیار کی گٸی ہے!"

 ابھی ہم بات کر رہے تھے کہ ایک گروپ کے نائب صیدی کا بھائی آیا اور کہا کہ عراقیوں نے اسپاٸنر بیٹھاٸے ہوٸے ہیں اور بہت سے جوان مارے کچھ نے اپنی بیرکوں سے ہاتھ دھوڈالےوہ اب عراقیوں کے قبضے میں ہیں اور    "میں بھی موجی ہوگیا"

 جاری ہے


ویب سائیٹ تاریخ شفاہی ایران
 
صارفین کی تعداد: 1932



http://oral-history.ir/?page=post&id=10110