11 ویں امیر المومنین ڈویژن کے شہدا کے کمانڈر کی یاداشت

هیلٹی۔ 2

شهید مرتضی ساده‌میری
ترجمہ: ابو زہرا

2021-08-02


شناساٸی کے دوسرے مرحلے  میں فوجی تجربہ

کچھ دن بعد مجھے دو دہنہ پل کی شناخت کے لئے کمانڈ کا حکم ملا،  چونکہ نادانستہ طور پر اس علاقے کی شناخت کا  پہلا مشن مکمل طور پر فاش ہوچکاتھا جسکی وجہ سے ہمیں زیادہ چوکنا رہناتھا۔
 راستے میں، ہم نے قریب دس عراقی دیکھے۔ انہوں نے ہماری طرف توجہ نہیں دی۔ کم از کم ہم نے ایسا ہی سوچا تھا۔  لیکن انہوں نے ہمیں دیکھا ان  کا مقصد صرف ہمیں دھوکہ دینا اور چھاونی تک  کھینچنا تھا۔  اس بار ، ماضی کی طرح ، ہم نے ملکی اور شوہانی کو سیکیورٹی کے طور پر پیچھے چھوڑ دیاتھا ہمارا مقصد دودھنہ پل تھا ہم مقصد کی طرف بڑھتے چلے گئے۔  پل کے قریب، ہم دو عراقیوں سے ملے۔  چھپنے کا کوئی راستہ نہیں تھا۔ انہوں نے ہمیں عربی میں روک لیا ، لیکن ہم نے ایسا ظاہر کیا کہ ہم ان کی آواز کو سن نہیں سکتے اور نہ ہی سمجھ سکتے ہیں۔ انہوں نے ہم پر حملہ کیا۔ دستی بموں اور آرپی جی کے دھماکوں کا ایک سیلاب ہمارے پیچھے پیچھے بارش کی مانند برسا۔ اس جھڑپ کے دوران ، قمر جمزادہ [1] ، جو لائن پر بٹالین کمانڈر تھے ،  اس گروپ کی ایسی  صورتحال مدد کی۔ اور معاون فورس کے ساتھ اس  متنازعہ  علاقے میں پہنچ گٸے  وہ عراقیوں سے بھڑ کر کے محاصرے کو توڑنے میں کامیاب رہے، اور ہم ان کے چنگل سے   مددگار فورسز کے فائرنگ سے فرار کر گٸے۔  جب نگہبان  گروپ محاصرے کو توڑ رہا تھا اور شناساٸی گروپ پیچھے ہٹ رہا  تو ، آرپی جی  کے ذریعہ شوہانی زخمی ہوگیے ، جسے جوان  اسی وقت اٹھالانے میں کامیاب ہوگئے۔

 لڑائی اور اپنی دفاعی لائن کے قریب آنے کے بعد ، ہم  تھکاوٹ دور کرنے کے لئے رک گئے۔ پھرکیاتھا گفتگو، لطیفے اور مسکراہٹیں شروع ہوگئیں۔ ایک بندہ خدا مومن  بھائی ، جو ہمیشہ وقت پر آتا تھا ، اس کے دو تھرماس ہواکرتے تھے. ایک شربت اور دوسرا پانی کا- غلطی سے پانی کے بجائے سر اور چہرے کو شربت سے دھولیا۔ کچھ لمحوں کے بعد، ہم نے محسوس کیا کہ  ہمارے بال ایک ساتھ پھنس کر خشک ہوگئے ہیں۔ یہ منظر دیکھ کر جوان  بہت ہنسے۔ اس منظر نے ہمیں محاصرے کی پریشانیوں کو بھلا دیا۔  پہلےمرحلے میں، ہم نے مواصلاتی نظام کو تباہ کیا عراقی فوجی وردیاں لاٸے، اگلامرحلہ یہ تھا کہ ہم ایسا ماحول مہیاکریں کہ ہمیں گرفتارکرلیاجاٸے جبکہ کسی بھی جاسوسی گروہ کی یہ کوشش ہوتی ہے دشمن انکے قوموں کے نشان تک نادیکھ سکے تاکہ آٸیندہ بھی ایسی حکمت اختیار کرسکیں۔

 جاری ہے
 


ویب سائیٹ تاریخ شفاہی ایران
 
صارفین کی تعداد: 2291



http://oral-history.ir/?page=post&id=10012